Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

جزائر پر کام کی مشروط اجازت کا حکمنامہ سندھ حکومت نے واپس لے لیا

By Akhtar Rasool
اکتوبر 7, 2020 2 Min Read
0

وفاقی حکومت کو جزائر پر کام کی مشروط اجازت کا حکمنامہ سندھ حکومت نے واپس لے لیا

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے جزائر اور ساحلوں سے متعلق وفاقی حکومت کےاقدامات پر صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کو احتجاجی   مراسلہ ارسال کر دیا ہے. مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں موجود جزائر اور سمندری ساحل صوبائی حکومت کے زیر انتظام ہے، وفاق کی جانب سے پاکستان آئی لینڈ اتھارٹی کے قیام اور آرڈیننس کا اجراء غیر قانونی  اور  طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی ہے

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاق کی جانب سے آرڈیننس جاری کر کے سندھ کے جزائر کی ملکیت تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، سندھ حکومت نے بہتری کے لئے وفاقی حکومت کو آئی لینڈ کی ترقی کی مشروط اجازت دی تھی، تاہم اب پہلے سے کی گئی خط وکتابت اور توثیق پر عمل نہیں کیا جائے گا اور حکومتِ سندھ وفاقی حکومت کو جاری کیا گیا جزائر پر کام کی مشروط اجازت کا نوٹیفکیشن  واپس لے رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں

Latest

سندھ حکومت کا کہنا  ہے کہ طے شدہ امور کی خلاف ورزی کرکے وفاقی حکومت غیر آئینی غیر قانونی اقدامات کررہی ہے ، وفاق  نے آئین سے انحراف کرکے آرڈیننس جاری کیا، وفاقی حکومت اب سندھ کے جزائر میں نئے شہر بسانے کے منصوبوں پر کام نہیں کر سکے گی

دوسری جانب کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ جزیروں کے معاملے کو سیاسی بنارہی ہے،  وفاقی حکومت جزائر کے معاملے  پر کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کررہی، جزائر میں صنعتوں کے قیام کے حق میں ہیں، ہم جزائر کے معاملے پر بھی سندھ عوام کے لیے روزگار کا سوچتے ہیں، لیکن ہم ان کے حق میں سوچتے ہیں تب بھی مسئلہ اور نہ سوچیں تب بھی مسئلہ ہی ہوتا ہے۔

Tags:

Bhundar IslandSindhSindh Coastal AreaSindh Island
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﮈﯾﺠﯿﭩﻞ ﮐﺮﻧﺴﯽ ﮐﯽ ﺩﻭﮌ، ﭼﯿﻦ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺁﮔﮯ

Next

ڈیپ سی فشنگ ٹرالرز سے جزائر تک…! ( دوسری قسط)

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme