فیسبک(میٹا) کا سپر کمپیوٹر، جو 20 گنا زیادہ تیزی سے ڈیٹا پروسیس کرے گا!

ویب ڈیسک

رازداری اور غلط معلومات پر مسلسل تنازعات کی شکار فیسبک کی بانی کمپنی میٹا نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ڈیٹا پروسیسنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے دنیا کے سب سے طاقت ور سپر کمپیوٹرز میں سے ایک کو لانچ کر رہی ہے

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے کہا کہ کئی مشینوں پر مشتمل سپر کمپیوٹر اپنی موجودہ صلاحیت سے بیس گنا زیادہ تیزی سے تصاویر اور وڈیوز کو پروسیس کر سکے گا

کمپنی کے دو مصنوعی ذہانت کے محققین نے اپنے بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ہزاروں پروسیسرز سے بنائے گئے اس سپر کمپیوٹر کو ٹیکسٹ، امیجز اور وڈیو کا ایک ساتھ تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا اور اس سے نئے اگمینٹڈ ریئلٹی ٹولز وغیرہ تیار کیے جائیں گے

کمپنی کے محققین ایک ایسا مصنوعی ذہانت کا سسٹم بنانا چاہتے ہیں، جو دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ کئی مختلف زبانوں میں بولنے والے لوگوں کو ایک دوسرے کو حقیقی وقت میں سمجھنے کی صلاحیت کا حامل ہو

میٹا نے کہا کہ یہ مشین، جسے آے آئی ریسرچ سپر کلسٹر (آر سی ایس) کے نام سے جانا جاتا ہے، پہلے ہی پانچ تیز ترین سپر کمپیوٹرز میں شامل ہے اور اگلے چند مہینوں میں مکمل طور پر تعمیر ہونے پر یہ دنیا کی تیز ترین مصنوعی ذہانت کی مشین بن جائے گی

خیال رہے کہ صارفین کے ڈیٹا کو ایک خاص طریقے سے پروسیس اور استعمال کرنے پر فیسبک اور گوگل جیسے پلیٹ فارمز کو طویل عرصے سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے

دونوں فرموں کو فی الحال یورپی یونین میں قانونی مقدمات کا سامنا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ یورپ سے امریکا کو ڈیٹا کی منتقلی غیر قانونی ہے

فیسبک نے اپنے الگورتھم کے منفی اثرات کے بارے میں بار بار معافی مانگی ہے۔ پیر کو بلاگ نے اس بات پر زور دیا کہ نقصان دہ مواد کو ختم کرنا اس کے مصنوعی ذہانت کے نظام کے لیے ٹیسٹ کیس ہوگا

فیسبک نے ابھی تک اپنے سپر کمپیوٹر کے مقام کی تصدیق نہیں کی اور اے ایف پی کو بتایا کہ یہ معلومات خفیہ ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close