Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

وٹامن ڈی کی کمی اور کووڈ کی سنگین پیچیدگیوں کے درمیان تعلق دریافت

By Akhtar Rasool
فروری 7, 2022 2 Min Read
0

کراچی – ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وٹامن ڈی کی کمی کورونا وائرس کی سنگین پیچیدگیوں اور موت کا خطرہ بڑھاتی ہے

طبی جریدے جرنل پلوس ون میں شائع ہونے والی تحقیق میں وٹامن ڈی کی کمی اور کووڈ-19 کی شدت اور موت کے خطرے کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا ہے

اس مقصد کے لیے اپریل 2020ع سے فروری 2021ع کے دوران کووڈ-19 سے متاثر ہونے والے افراد کے طبی رکارڈز کو حاصل کیا گیا

اس رکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا گیا کہ کووڈ سے متاثر ہونے سے دو سال قبل ان کے جسم میں وٹامن ڈی کی سطح کیا تھی

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد میں کووڈ سے متاثر ہونے پر سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 14 گنا زیادہ ہوتا ہے

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ وٹامن ڈی کی مناسب سطح والے مریضوں میں کووڈ سے اموات کی شرح 2.3 فیصد تھی، جبکہ وٹامن ڈی کی کمی کے شکار گروپ میں یہ شرح 25.6 فیصد رکارڈ ہوئی

تحقیق میں عمر، جنس، موسم (گرمی یا سردی)، دائمی امراض کو مدنظر رکھنے پر بھی یہی نتائج سامنے آئے، جن سے عندیہ ملتا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کووڈ کے مریضوں میں بیماری کی سنگین شدت اور موت کا خطرہ بڑھانے میں کردار ادا کرتی ہے

محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ وٹامن ڈی کی صحت مند سطح کو برقرار رکھنا کورونا وائرس کی وبا کے دوران فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے

انہوں نے تجویز کیا کہ ڈاکٹر کے مشورے پر وٹامن ڈی سپلیمنٹس کا استعمال معمول بنایا جانا چاہیے

محققین کا کہنا تھا کہ کووڈ کی وبا کے دوران مناسب مقدار میں وٹامن ڈی سے اس وبائی مرض کے خلاف زیادہ بہتر مدافعتی ردعمل کے حصول میں مدد مل سکتی ہے

انہوں نے بتایا کہ ایسے شواہد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے کہ مریض میں وٹامن ڈی کی کمی کووڈ-19 کے سنگین اثرات کی پیشگوئی پوسکتی ہے.

Tags:

Covid 19Vitamin D
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

شاہ رخ خان کی لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت اور بی جے پی کی فسادن پھوپھی

Next

شمالی کوریا کرپٹو کرنسی چرا کر میزائل پروگرام کی فنڈنگ کررہا ہے، اقوام متحدہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme