اے این ایف کی کراچی میں کارروائی، ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

نیوز ڈیسک

اے این ایف انٹیلی جینس نے کارروائی کرتے کشتی میں چھپائی گئی ایک  ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے

تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلی جینس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کراچی سمندر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کشتی میں چھپائی گئی ارب روپے سے زائد مالیت کی چرس اور ہیروئن برآمد کرلی۔

اس ضمن میں اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کراچی کے ایک جزیرے میں آپریشن کیا گیا. آپریشن کے دوران ملزمان کی طرف سے اے این ایف کی ٹیم پر فائرنگ بھی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان منشیات چھوڑ کر فرار ہو گئے

حکام نے بتایا کہ جب کشتی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے منشیات برآمد ہوئی. برآمد ہونے والی منشیات میں 426 کلو گرام ہیروئن اور 57 کلوگرام چرس شامل ہے، جس کی عالمی منڈی میں قیمت 1 ارب روپے سے زائد ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close