کیئف – یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ نیٹوروس کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھانے سے ڈرتا ہے
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے بیان میں کہا کہ نیٹو روس کے خلاف کسی بھی کارروائی سے ڈرتا ہے۔ یوکرین اب نیٹو کا حصہ بننے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔روس یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کرتا رہا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسے ملک کا صدربننا نہیں چاہتے جو کسی بھی چیز کے لئے دوسرے ملک کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کربھیک مانگے
صدر ولادیمیر زیلینسکی کا کہنا تھا کہ وہ روس کی جانب سے دو آزاد ریاستوں کو تسلیم کرنے کے معاملے پر بھی سمجھوتے کے لئے تیار ہیں
یوکرینی صدرنے کہا کہ روسی حملے کے خلاف بھرپور مزاحمت کرتے رہیں گے۔ عالمی برادری اس معاملے پرعملی کردارادا کرے
الجزیرہ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادمیر زلینسکی روسی حملے کے خلاف کوئی ایکشن نہ لینے پر مغربی اتحادیوں سے سخت نالاں ہیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے
زلینسکی نے کہا کہ روسی حملے میں شہریوں کی ہلاکت کا محض روس ہی ذمہ دار نہیں بلکہ مغربی اقوام بھی ہیں، جو بیٹھ کے تماشہ دیکھ رہی ہیں اور صلاحیت ہونے کے باوجود کوئی جوابی کارروائی نہیں کر رہیں
واضح رہے کہ اس سے قبل زلینسکی کئی بار مغربی طاقتوں سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ یوکرین کی فضائی حدود کو نو-فلائی زون قرار دیا جائے تاکہ روسی حملوں سے بچا جاسکے
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ہمیں جان بچانے کی خاطر جہاز بھی نہیں دیے جارہے تو اس کا ایک ہی مطلب ہے کہ آپ چاہتے ہیں کہ ہم سب کے سب مارے جائیں.