ایس بی سی اے نے 650 مخدوش عمارتیں خالی کرنے کے لیے پھر انتباہی نوٹس جاری کردیا

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے صوبہ سندھ میں ساڑھے چھ سو سے زائد مخدوش عمارتوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے انہیں فوری خالی کرنے کے لئے ایک بار پھر انتباہی نوٹسز جاری کر دیئے ہیں

تفصیلات کے مطابق ماہر تعمیراتی انجینئرز پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات نے اب تک 650 سے زائد عمارتوں کو ان کے تباہ حال اسٹرکچر کی بنیاد پر خطرناک و ناقابل رہائش قرار دیا ہے

ایس بی سی اے نے خطرناک عمارتوں کے مکینوں اور استعمال کنندہ کو متنبہ کیا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کی خاطر ان عمارتوں کو فوری خالی کر دیا جائے، کیونکہ بارشوں کے سبب ان عمارتوں کے اچانک زمین بوس ہونے یا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتش زدگی کے حادثاتی خدشات میں کئی گنا اضافہ ہوجاتاہے

مزیداس ضمن میں عوام سے بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درخواست کی گئی ہے کہ اندرون شہر گنجان آبادیوں میں کسی بھی مخدوش ، خستہ حالت یا غیرمعیاری تعمیرات کی حامل عمارتوں کے بارے میں ایس بی سی اے کو اس کے دفتر یا ویب سائٹ پر مطلع کیا جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close