نسلی تعصب پر بات کرتے ہوئے مائیکل ہولڈنگ رو پڑے.

ویب ڈیسک

ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران اسکائی نیوز کے نامہ نگار مارک آسٹن کو دیے گئے انٹرویو میں نسل پرستی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ مائیکل ہولڈنگ جذباتی ہوگئے اور ان کے آنکھیں بھر آئیں.

اسکائی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے، ماضی میں دنیائے کرکٹ میں تیز بولنگ کی علامت سمجھے جانے والے مائیکل ہولڈنگ بدھ کے روز نسل پرستی کے خلاف لوگوں سے جذباتی التجا کرتے ہوئے  نظر آئے. ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے رویوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے.

بعد ازاں جمعرات کو اسی معاملے کے  بارے میں انٹرویو دیتے ہوئے ہولڈنگ نے کہا کہ وہ اپنے والدین کے بارے میں سوچ کر جذباتی ہو گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تب اپنے جذبات پر قابو کھو بیٹھا، جب  میں نے اپنے والدین کے بارے میں سوچنا شروع کیا۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی سیاہ فام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور بدقسمتی سے وہی کچھ اب دوبارہ ہو رہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ نسلی تعصب کی وجہ سے میں نے ذاتی طور پر بھی بہت دکھ جھیلے ہیں.

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میرے والدین کن حالات سے گزرے ہیں۔ میری والدہ کے گھر والوں نے اس سے بات کرنا اس لئے چھوڑ دی کہ اس کے شوہر کی رنگت گہری سیاہ تھی۔”

رپورٹر نے مائیکل سے پوچھا کہ کیا وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ حالت بہتر  ہو سکتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہے ، یہ ایک سست عمل ہوگا ، لیکن مجھے امید ہے۔ یہاں تک کہ فی الحال یہ  ایک معمولی سا اقدام ہے اور بہت سست رفتار بھی۔ لیکن مجھے امید ہے کہ بہتری کا یہ سفر صحیح سمت جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ “مجھے امید ہے کہ لوگ ٹھیک سے سمجھیں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں ، میں 66 سال کا ہوں۔ میں نے اس اذیت کو دیکھا ہے ، اور میں نے دوسرے لوگوں کے ساتھ بھی اس کا تجربہ کیا ہے۔ اب یہ سب کچھ اسی طرح جاری نہیں رہ سکتا – ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ انسان انسان ہے اور زندگی سب کی قیمتی ہے پھر چاہے وہ سیاہ فام ہی کیوں نہ ہو.”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close