ٹوئٹر پر فالوور بڑھانے اور بہتر نتائج کے لیے مفید شارٹ کٹس

ویب ڈیسک

کراچی – مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر سوشل میڈیا کی دنیا میں موثر افراد یا اوپنیئن لیڈرز کا پلیٹ فارم ہونے کی حیثیت سے جانا جاتا ہے

پاکستان میں مقبول پلیٹ فارمز میں شامل ٹوئٹر کو استعمال کرنے والے سبھی افراد اس بات کے خواہشمند ہوتے ہیں کہ محدود وقت میں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں، لیکن خواہش کے برعکس یہ ہدف حاصل کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا

ٹوئٹر کی تکنیک سے واقف اور بڑے اکاؤنٹ رکھنے والے متفق ہیں کہ فالوورز بڑھانے کے لیے اس پلیٹ فارم پر فوری اور درست سرگرمی ضروری ہے، جو شارٹ کٹس سے واقفیت کے بغیر ممکن نہیں ہے

اگر آپ بھی ٹوئٹر صارف ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس پلیٹ فارم پر موجود رہتے ہوئے بہتر نتائج حاصل کریں اور نتیجے میں اپنے فالوورز بڑھائیں تو چند مفید شارٹ کٹس اپنا کر اس مقصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں

ٹوئٹر پر فائدہ مند رہنے والے ان شارٹ کٹس کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ ایک حصہ نیویگیشن، دوسرا ایکشنز اور تیسرا میڈیا سے متعلق ہے

ٹوئٹر پر نیویگیشن کے شارٹ کٹس

ٹوئٹر استعمال کرتے ہوئے کم وقت میں ایک سے دوسرے آپشن پر جانے کے لیے اپنے کی بورڈ کی ان بٹنوں کو استعمال کیا جا سکتا ہے

سوالیہ نشان (?) کا بٹن ہیلپ جب کہ ٹائم لائن پر اگلی ٹویٹ دیکھنے کے لیے جے (J) کا بٹن اور سابقہ ٹویٹ تک جانے کے لیے کے (K) کا بٹن استعمال کیا جا سکتا ہے

اسپیس ( ) کے ذریعے پیج کو نیچے کیا جا سکتا ہے۔ ڈاٹ (.) کے ذریعے نئی ٹویٹس لوڈ کرنا، جی پلس ایچ (G+H) کے ذریعے ہوم پر جانا، جی پلس ای (G+E) کے ذریعے ایکسپلور کے فیچر اور جی پلس این (G+N) کے ذریعے نوٹیفیکیشن کے فیچر پر جا سکتے ہیں

مینشنز کے فیچر پر جانے کے لیے جی پلس آر (G+R) ، پروفائل تک رسائی کے لیے جی پلس پی (G+P) ، لائکس دیکھنے کے لیے جی پلس ایل (G+L) اور لسٹ کے فیچر میں جانے کے لیے جی پلس آئی (G+I) کا شارٹ کٹ استعمال کیا جا سکتا ہے

ڈائریکٹ میسیج میں جانے کے لیے جی پلس ایم (G+M)، جی پلس سی (G+C) کے ذریعے مومنٹ میکر، جی پلس ایس (G+S) کے ذریعے سیٹنگ، جی پلس بی (G+B) کے ذریعے بک مارکس اور جی پلس یو (G+U) کے ذریعے یوزر کے فیچر تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے

ڈسپلے سیٹنگ کے آپشن پر جانے کے لیے جی پلس ڈی (G+D) کا شارٹ کٹ استعمال کیا جا سکتا ہے

ٹوئٹر پر مختلف ایکشنز کے لیے شارٹ کٹ

نئی ٹویٹ لکھنے کے لیے اپنے کی بورڈ پر این (N) پریس کریں۔ ٹویٹ سینڈ کرنے کے لیے کنٹرول اور انٹر (Ctrl+Ent) کی کیز استعمال کریں جب کہ نیا ڈائریکٹ میسیج لکھنے کے لیے ایم (M) کا بٹن استعمال کیا جا سکتا ہے

فارورڈ سلیش کی (/) کے ذریعے سرچ، ایل (L) کے ذریعے لائک، آر (R) کے ذریعے ریپلائی، ٹی (T) کے ذریعے ریٹویٹ، ایس (S) کے ذریعے شیئر ٹویٹ اور بی (B) کے ذریعے بک مارک استعمال کر سکتے ہیں

کسی اکاؤنٹ کو میوٹ کرنے کے لیے یو (U) ، اکاؤنٹ بلاک کرنے کے لیے ایکس (X) ، ٹویٹ کی تفصیل دیکھنے کے لیے انٹر (Ent) ، تصویر کو بڑا کرنے کے لیے او (O) کا بٹن استعمال کریں

میسیج ڈاک کھولنے یا اسے بند کرنے کے لیے آئی (I) کا بٹن استعمال کریں

ٹوئٹر پر میڈیا کے استعمال کے شارٹ کٹس

سپیس یا کے (K) کا بٹن پریس کر کے سیلکٹڈ ویڈیو کو پلے یا پاز کر سکتے ہیں

ایم (M) کے بٹن کے ذریعے ویڈیو کو میوٹ، آڈیو ڈاک میں جانے کے لیے اے اور ڈی (A+D) کی کیز کو استعمال کریں

آڈیو ڈیک کو پلے کرنے یا روکنے کے لیے اے (+A) اور سپیس کیز استعمال کریں جب کہ اسے میوٹ یا ان میوٹ کرنے کے لیے اے اور ایم (A+M) کی کیز ایک ساتھ استعمال کریں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close