کراچی کے لئے بجلی 5روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

ویب ڈیسک

کے الیکڑک کی صارفین کے لئے بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی سماعت نیپرا میں ہوگی۔بجلی میں اضافے کی درخواست مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے سے کراچی کے بجلی صارفین پر 8 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا

کراچی میں کے الیکٹرک  صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے

 

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق دسمبر 2021 اور مارچ 2022 کے درمیان فرنس آئل کی قیمت میں 10 فیصد اور ار ایل این جی کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ ہوا تھا۔مارچ 2022 میں سی پی پی اے سے خریدی گئی بجلی کی قیمت میں 9 فیصد اضافے کی وجہ سے اثر آرہا ہے
ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ نیپرا کی سماعت کے بعد فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی منظوری دی جائے گی، اس اضافے کا اثر صرف ایک مہینے کے بل پر ہوگا۔ایندھن اور سی پی پی اے جی کی حاصل کردہ بجلی کی قیمتوں میں کمی بیشی کے اثرات نیپرا کے قوانین کے عین مطابق ہیں جو صارفین کو براہ راست منتقل ہوتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close