اساتذہ کے بائیکاٹ کے باعث کراچی یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال نہ ہو سکیں

نیوز ڈیسک

کراچی – جہاں صوبے بھر میں سرکاری یونیورسٹیوں میں ’یوم سیاہ‘ منایا جارہا ہے، وہیں کراچی یونیورسٹی میں بھی تعلیمی سرگرمیاں مسلسل 9 روز سے تعطل کا شکار ہیں

اطلاعات کے مطابق یکم فروری سے کراچی یونیورسٹی میں کوئی کلاس نہیں ہوئی

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمیز اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ کے اعلان پر یوم سیاہ مناتے ہوئے جامعات میں کلاسز کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے

تاہم کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو اور اساتذہ وفد کی ملاقات کے بعد ایسوسی کی جانب سے آج (جمعرات) تعلیمی سرگرمیوں معطل رکھنے کا فیصلہ ملتوی کردیا گیا تھا

اس سلسلے میں کراچی یونیورسٹی ٹیچر سوسائٹی کی جانب سے صوبائی وزیر اور تنظیم کی ملاقات کا نتیجہ سامنے آنے تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے

کراچی یونیورسٹی ٹیچر سوسائٹی کے نمائندے ڈاکٹر محسن علی کا کہنا ہے کہ ٹیچرز کے بائیکاٹ جاری رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ جنرل باڈی کرے گی، صوبائی وزیر نے اساتذہ کے وفد کو یقینی دہانی کروائی ہے، لیکن اس کے نفاذ پر اب بھی سوالیہ نشان موجود ہیں

انہوں نے نشاندہی کی کہ صوبائی وزیر نے سیکریٹری کو ہٹانے کے علاوہ اساتذہ کے تمام مطالبات منظور کیے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں بتایا گیا ہے کہ سیکریٹری برائے جامعات کی طرف سے بھیجے گئے سروس رول کے مسودے سے متعلق لیٹر کو منسوخ کر دیا جائے گا اور حکومت سلیکشن بورڈ بنانے میں جامعہ کی مدد کرے گی‘

ڈاکٹر محسن علی نے کہا کہ ’صوبائی وزیر نے تمام سرکاری جامعات سے قائم مقام وائس چانسلرز کو ہٹانے پر بھی اتفاق کیا تھا‘

دوسری جانب معاملے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اسماعیل راہو کا خیال تھا سیکریٹری کے بیان کی ’غلط تشریح‘ کی گئی ہے اور اس پر وہ سیکریٹری سے ملاقات کریں گے

جامعات کے مالیاتی بحران کے حوالے سے صوبائی وزیر نے وفد کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے، فنانس ڈویژن جلد فنڈز جاری کر دے گا

واضح رہے کہ اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ سیکریٹری برائے جامعات کو عہدے سے برطرف کیا جائے انہوں نے 31 جنوری کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کو سلیکشن بورڈ بنانے کی کارروائی روکنے پر مجبور کیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close