فرانسیسی صدر ﮐﺎ اسلام مخالف ﺑﯿﺎﻥ، ﭘﻮﮔﺒﺎ  ﻓﺮﺍﻧﺴﯿﺴﯽ فٹبال ﭨﯿﻢ ﺳﮯ ﺩﺳﺘﺒﺮﺩﺍﺭ

نیوز ڈیسک

ﻓﺮﺍنس کے ﺻﺪﺭ ﺍﯾﻤﺎﻧﻮﯾﻞ ﻣﯿﮑﺮﻭﻥ ﮐﮯ ﺍﺳﻼﻡ ﻣﺨﺎﻟﻒ ﺑﯿﺎﻧﺎﺕ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻓﺮﺍﻧﺲ ﮐﮯ ﺍﺳﭩﺎﺭ ﻓﭩﺒﺎﻟﺮ ﭘﺎﻝ ﭘﻮﮔﺒﺎ ﻧﮯ ﻓﺮﺍﻧﺲ ﮐﯽ ﻧﯿﺸﻨﻞ ﻓﭩﺒﺎﻝ ﭨﯿﻢ ﺳﮯ ﺩﺳﺘﺒﺮﺩﺍر ہونے ﮐﺎ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﺮﺩﯾﺎ یے

تفصیلات ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻓﺮﺍﻧﺲ ﮐﮯ لیے ﻭﺭﻟﮉ ﮐﭗ ﺟﯿﺘﻨﮯ ﻭﺍلی ٹیم کے اسٹار ﻓﭧ ﺑﺎﻟﺮ اور فرانس کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر کا اظہار کرنے والے ﭘﺎﻝ ﭘﻮﮔﺒﺎ ﻧﮯ ﻓﺮﺍﻧﺲ ﮐﮯ ﺻﺪﺭ ﺍﯾﻤﺎﻧﻮﯾﻞ ﻣﯿﮑﺮﻭﻥ ﮐﮯ ﺍﺳﻼﻡ ﻣﺨﺎﻟﻒ ﺑﯿﺎﻧﺎﺕ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍٓﺋﻨﺪﮦ ﻓﺮﺍﻧﺲ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺋﻨﺪﮔﯽ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ.

ﻓﺮﺍﻧﺲ ﮐﯽ ﻣﯿﮉﯾﺎ نے اپنی ﺭﭘﻮﺭﭨﺲ ﻣﯿﮟ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﺎﻝ پوﮔﺒﺎ ﻧﮯ ﻓﺮﺍﻧﺴﯿﺴﯽ ﺻﺪﺭ ﮐﮯ ﺑﯿﺎﻧﺎﺕ پر اپنی شدید ﻧﺎﭘﺴﻨﺪیدگی کا اظہار ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﻥ ﺑﯿﺎﻧﺎﺕ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﺍﻧﺴﯿﺴﯽ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﺗﻮﮨﯿﻦ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻓﺮﺍﻧﺲ ﻣﯿﮟ ﻋﯿﺴﺎﺋﯿﺖ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺳﻼﻡ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺑﮍﺍ ﻣﺬﮨﺐ ﮨﮯ

فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کے اسٹار پوگبا ، ایک راسخ العقیدہ مسلمان کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں ، مبینہ طور پر انہوں نے میکرون کے تبصروں  پر غم و غصے کے نتیجے میں قومی ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن اب تک نہ ہی پوگبا اور نہ ہی فرانسیسی فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے اسٹار کھلاڑی کے متعلق اس خبر کی تصدیق یا تردید سامنے آئی ہے.

دوسری جانب ﻓﺮﺍﻧﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﻼﻡ ﻣﺨﺎﻟﻒ ﻣﮩﻢ ﺍﻭﺭ ﺻﺪﺭ ﻣﯿﮑﺮﻭﻥ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﻣﮩﻢ ﮐﮯ ﺩﻓﺎﻉ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺳﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﮐﺌﯽ ﻣﻤﺎﻟﮏ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﺍﻧﺴﯿﺴﯽ ﻣﺼﻨﻮﻋﺎﺕ ﮐﮯ ﺑﺎﺋﯿﮑﺎﭦ ﮐﯽ ﻣﮩﻢ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﺬﻣﺘﯽ ﭘﯿﻐﺎﻣﺎﺕ ﺑﮭﯽ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﺋﮯ، ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻋﺮﺑﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ

عربی میں جاری کیے گئے بیان میں ﺻﺪﺭ ﺍﯾﻤﺎﻧﻮﯾﻞ ﻣﯿﮑﺮﻭﻥ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻢ ﮐﺒﮭﯽ ﮨﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﯿﮟ ﮔﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﻦ ﮐﮯ ﺣﺼﻮﻝ کے لیے ﺗﻤﺎﻡ ﻣﮑﺎﺗﺐ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﭘﺎﺋﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺧﯿﺎﻻﺕ ﮐﺎ ﺍﺣﺘﺮﺍﻡ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ

ﻣﯿﮑﺮﻭﻥ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﮨﻢ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺗﻘﺪﺱ ﺍﻭﺭ ﻋﺎﻟﻤﯽ ﺍﻃﻮﺍﺭ ﮐﮯ ﺍﺣﺘﺮﺍﻡ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﮭﮍﮮ ﺭﮨﯿﮟ ﮔﮯ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close