لیونل میسی لُٹنے سے بال بال بچ گئے

ویب ڈیسک

پیرس : ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی پیرس کے فائیو اسٹار ہوٹل میں لُٹنے سے بال بال بچ گئے

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی فرانس کے دارالحکومت پیرس کے جس ہوٹل میں فیملی کے ہمراہ مقیم تھے اسی ہوٹل میں چوروں نے  چار کمروں کا صفایا کیا

برطانوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چور پیرس کے فائیو اسٹار ہوٹل میں بالکونی کے ذریعے اترے اور چار کمروں سے قیمتی اشیاء چرا کر فرار ہوئے

لیونل میسی بھی گزشتہ ماہ سے اسی ہوٹل میں اپنی بیوی اور تین بیٹوں کے ہمراہ قیام پذیر ہیں، مگر خوش قسمتی سے چوروں نے ان کی منزل کا رخ نہیں کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close