ماہرینِ موسمیات کی طرف سے رواں سال سندھ اور بلوچستان میں معمول سے 80 فیصد زیاہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے.
گلوبل پیرامیٹرس کی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق آئندا دو ماہ آگسٹ اور سیپٹمبر میں مون سون سرکیولیشنس اور کم دباؤ Low Pressure مغربی راجستان اور سندھ کو ہِٹ کرسکتے ہیں.
دنیا کے مشہور موسمی ماڈل ای. سی. ایم. ڈبلیو. ایف نے اپنی طویل مدتی اور وسیع مفاصلاتی پیشن گوئی میں اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ رواں سال سندھ، بلوچستان اور سینٹرل پاکستان میں مون سون کی روایتی اوسط سے 70 سے 80 فیصد زائد بارشیں متوقع ہیں، ملک کے دیگر علاقوں میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے.
موسم کے حوالے سے مختلف اداروں کے مجموعے، جس میں ای. سی. ایم. ڈبلیو. ایف، میٹ آفیس، میٹئو فرانس، سی. ایم. سی، ڈی. ڈبلیو. ڈی اور این. سی. ای پی شامل ہیں، کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس سال سندھ کے اکثر جب کہ جنوب مغربی بلوچستان میں مون سون اپنی اوسط سے 70 سے 80 فیصد زیادہ بارشوں کا سبب بن سکتا ہے. جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی رواں سال معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ جس سے سندھ کے بڑے شہروں میں اربن فلیش فلڈ کا امکان ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پیشن گوئی طویل المدت اور وسیع علاقے کے حوالے سے ہے.