وفاق کی طرف سے اسٹیل مل کو 11 ارب 44 کروڑ قرضہ جاری کرنے کی منظوری

نیوز ڈیسک

وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کو 11 ارب 44 کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے

یہ رقم اسٹیل مل کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے اسٹیل ملز اتنظامیہ کو رقم قرض کے طور پر دی جائے گی

اس سلسلے میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کو مراسلہ بھی بھیج دیا

ذرائع کے مطابق فنڈز اسٹیٹ بینک کے ذریعے اسٹیل ملز کے اکاونٹ میں منتقل کئے جائیں گے، جس کے بعد ملازمین کو ادائیگی کا عمل شروع ہو گا۔

وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ اسٹیل ملز کو یہ رقم قرض کی صورت میں ادا کی جائے گی. یہ قرض 20 سال میں قابل واپسی ہوگا۔ سود سمیت رقم کی واپسی کیلئے 5 سال کی اضافی مہلت بھی دی جائے گی۔ قوانین میں نرمی کرکے فنڈز 21-2020 کے بجٹ میں سے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس اقدام سے اسٹیل ملز کے 90 فیصد ریٹائرڈ ملازمین کو 2013 سے زیر التواء گریجئیٹی اور پراویڈنٹ فنڈ سمیت دیگر واجبات کی مد میں ریلیف ملے گا۔ 2015 سے بند پاکستان اسٹیل ملز کے نقصانات 230 ارب روپے سے بھی تجاوز کر چکے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close