بلوچستان: ننھے میسی کی فٹبال میں مہارت کی وڈیو اور فیفا کی ٹرافی

ویب ڈیسک

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک ننھے فٹبال کھلاڑی کی شاندار فٹ بال مہارت پر مبنی ایک وڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہے

ٹویٹر پر اپ لوڈ کی گئی ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا مداح فٹبال آئیکون لیونل میسی کی جرسی پہنے ہوئے بائیں پیر سے بال کو کک لگاتا ہے

حیرت انگیز طور پر گیند لاٹھیوں کے ایک گچھے پر لگے ٹائر کے بلکل درمیان سے گزر جاتی ہے اور وہ ننھا میسی اپنی اس کامیابی پر ہنستے ہوئے خوشی کا اظہار کرتا ہے

ویڈیو کے کیپشن میں کہا گیا کہ ’’بلوچستان کا ٹیلنٹ دنیا کو دکھانے میں میری مدد کریں‘‘

اس کیپشن نے ہزاروں صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے کیونکہ وہ ننھے فٹبالر کے ٹیلنٹ کو دیکھ کر حیران رہ گئے تھے

اس ویڈیو کو ہزاروں لائکس اور ری ٹویٹس ملے ہیں کیونکہ لوگوں نے حکام سے ملک میں مستقبل کے کھیلوں کے ستاروں پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے

اگرچہ ملک میں فٹبال کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن حکومتی سطح پر فٹبال کے کھیل کے ساتھ سوتیلے پن کے سلوک کی وجہ سے اس کھیل کے حالات ابتر ہیں

ایسی صورتحال میں اس طرح کا ٹیلنٹ صحرا میں کھلے ہوئے پھول یا پھر جنگل میں مور کے رقص کی مانند ثابت ہوتا ہے، اور وقت اور حالات کی زد میں آ کر تباہ ہو جاتا ہے.

بدانتظامی کی انتہا یہ ہے کہ فیفا کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان فٹبال پر پابندی عائد کی گئی ہے اور یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ پابندی کب اٹھائی جائے گی

لیکن ایسے میں دل کے خوش رکھنے کو یہ خبر ضرور سامنے آئی ہے کہ اس سال قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی چمچماتی ٹرافی اگلے ماہ پاکستان کا رخ کرے گی

فیفا کے ترجمان نے بتایا کہ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ٹور میں ٹرافی مجموعی طور پر 51 ملکوں کا دورہ کرے گی، جس میں پاکستان بھی شامل ہے

ٹرافی 7 جون کو اسلام آباد لائی جائے گی، یہ مسلسل دوسرا موقع ہوگا کہ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان کا رخ کرے گی، اس سے قبل بھی 2018 میں یہ ٹرافی لاہور لائی گئی تھی

ٹرافی کے ہمراہ فرانس کے فٹبال ورلڈ کپ ونر کرسٹن کیرمبایو بھی پاکستان آئے تھے، جنہوں نے ٹرافی کو نمائش کے لئے پیش کیا تھا

واضح رہے کہ فیفا قوانین کے مطابق اس ٹرافی کو تھامنے کا حق یا تو ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی یا فیفا صدر یا پھر سربراہان مملکت کو ہی ہے

فٹبال ورلڈ کپ کے ٹرافی ٹور کا آغاز گزشتہ روز ہوا، جب دبئی میں ایکرکیسیاس اور کاکا نے ٹرافی کو عوام کے سامنے نمائش کے لئے پیش کیا تھا

غور طلب بات یہ ہے کہ پاکستان میں جب پچھلی بار ٹرافی لائی گئی تھی، تو اس وقت بھی پاکستان کو فیفا سے معطل کیا گیا تھا اور اس بار بھی پاکستان فیفا سے معطل ہے، جس کی وجہ سے ایونٹ کے دوران پاکستان میں فٹبال کے لئے کام کرنے والی نارملائزیشن کمیٹی کی شرکت غیر یقینی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close