برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بفیلو کی ایک سپر مارکیٹ میں فوجی یونیفارم میں ملبوس ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 10 افراد کو ہلاک جب کہ متعدد کو زخمی کر دیا۔
فوجی یونیفارم میں ملبوس ملزم نے فائرنگ کا پورا واقعہ براہ راست سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت 18 سالہ پیٹن ایس گینڈرون کونکلن نام سے ہوئی جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں