مٹھی پولیس نے حاملہ خاتون کو اسپتال لے جانے والی گاڑی کو آدھا گھنٹہ روک لیا، جس سے گاڑی میں موجود خاتون کا حمل ضائع ہو گیا
تفصیلات کے مطابق واقعہ مٹھی شہر کے داخلی راستے پر قائم چیک پوسٹ شہر میں پیش آیا، جہاں گاؤں ہریار سے صابر منگنہار اپنی حاملہ بیوی کو زچگی کے لئے مٹھی لے جا رہے تھے کہ پولیس نے چیکنگ کے بہانے گاڑی کو آدھا گھنٹے تک روکے رکھا، نتیجے میں خاتون کی حالت غیر ہو گئی اور حمل ضائع ہوگیا
تاخیر سے اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹر نے بچے کے پیٹ میں فوت ہونے کی تصدیق کی
متاثر خاندان نے اسپتال میں صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو ہم نے منتیں کیں کہ گاڑی میں حاملہ خاتون ہیں، لیکن انہوں نے ہماری ایک نہ سنی اور بچہ پیٹ میں ہی فوت ہو گیا اور ماں کی حالت بھی خراب ہے
انہوں مطالبہ کیا کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے.