فون تیزی سے چارج کرنے کی 9 آسان ٹپس

ویب ڈیسک

سمارٹ فون خریدتے وقت خریدار جن باتوں کا سب سے زیادہ دھیان رکھتے ہیں، ان میں ایک چیز بیٹری کی چارجنگ ہے اور تمام اسمارٹ فون ساز کمپنیاں اپنے فون کی بہتر کارکردگی کے لیے پوری کوشش کرتی ہیں کہ ان کے فون کی بیٹری ایک بار مکمل طور چارج ہونے کے بعد زیادہ سے زیادہ چلے اور بیٹری کے مکمل چارج ہونے میں کم سے کم وقت لگے

فون کمپنیاں جہاں وقت کے ساتھ فون بیٹری کے حوالے ٹیکنالوجی کو جدید سے جدید تر کر رہی ہیں تاکہ صارفین کے فون کے استعمال میں کم سے کم خلل آئے، وہیں اینڈرائڈ فون صارفین کچھ چیزوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے فون کی سست رفتار چارجنگ کے مسئلے کو حل کر سکتے ہیں

ذیل میں فون تیزی سے چارج کرنے کے لیے 9 آسان ٹپس دی جا رہی ہیں، جن پر عمل کر کے صارفین اپنے فون کو کم وقت میں چارج کر سکتے ہیں

فاسٹ چارجر

اینڈرائڈ فون کو تیزی سے چارج کرنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے آپ ایک فاسٹ چارجر خرید لیں۔ لیکن چارجر خریدنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ آیا آپ کا فون تیز چارجنگ کو سپورٹ کرے گا بھی یا نہیں؟

 لوکیشن، وائی-فائی اور بلیو ٹوتھ جیسے فیچرز کو بند کر دیں

وائی-فائی، بلیو ٹوتھ اور اس طرح کے دیگر فیچر بیٹری کی واضح مقدار خرچ کر دیتے ہیں۔ ان فیچرز کو بند کر دینے سے فون چارجنگ کی رفتار بڑھ سکتی ہے

فون کو یو ایس بی پورٹس کے بجائے دیوار کے ساکٹ سے چارج کریں

کاروں، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز میں لگی یو ایس بی پورٹس عموماً ناکافی چارجنگ فراہم کرتے ہیں۔ اس کے بر عکس دیواروں میں لگے بجلی کے ساکٹس مناسب چارجنگ اسپیڈ مہیا کرتے ہیں

 اصلی تار استعمال کریں

فون کو چارج کرنے کے لیے یہ بات ہمیشہ تجویز کی جاتی ہے کہ اصلی کیبل اور ایڈاپٹر کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ کسی اور برانڈ کے چارجر کا استعمال آپ کی ڈیوائس کی بیٹری کو نقصان پہنچانے کے ساتھ چارجنگ اسپیڈ کو کم کرنے کا باعث بن سکتا ہے

 پس منظر میں چلنے والی ایپس بند کر دیں

پسِ منظر میں چلنے والی ایپلیکیشنز استعمال کیے جانے کے بغیر بھی ڈیوائس کی بیٹری استعمال کرتی ہیں۔ اگر ان ایپس کی جانب سے بیٹری صَرف کی جا رہی ہو جن کا کوئی استعمال نہ ہو، اس صورت میں بھی اسمارٹ فون عموماً سست چارج ہوتا ہے۔ پس منظر میں چلنے والی ان ایپس کو بند کردینے سے چارجنگ اسپیڈ میں تیزی آسکتی ہے

 ایئر پلین موڈ آن کریں

ایئر پلین موڈ کو آن کرنے سے اسمارٹ فون کی چارجنگ کی رفتار میں واضح اضافہ ہوتا ہے۔ اس موڈ کی مدد سے ڈیوائس کا نیٹورک سے تعلق منقطع ہو جاتا ہے جو بیٹری کے استعمال کو کم کر دیتا ہے

 کم وقفے سے فون کو ریچارج کرنے سے گریز کریں

کسی بھی اسمارٹ فون میں جو بیٹری ہوتی ہے وہ کچھ چارجنگ سائیکلز کے ساتھ آتی ہے۔ کم وقفے سے فون کو تھوڑا تھوڑا چارج کرنا بیٹری کی زندگی کو متاثر کرتا ہے اور طویل مدت میں چارجنگ اسپیڈ کو کم کر دیتا ہے

 رات بھر چارجنگ سے گریز کریں

رات بھر چارجنگ کرنے سے اسمارٹ فون کو تو نقصان نہیں پہنچتا ہی ہے، لیکن یہ عمل طویل عرصے میں بیٹری کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے، جس سے چارجنگ اسپیڈ سست ہو سکتی ہے

 چارجنگ کے وقت اسمارٹ فون کے استعمال سے گریز

چارجنگ کے وقت اسمارٹ فون کے استعمال سے اجتناب برتنا چاہیے۔ چارجنگ کے دوران فون کال کا جواب دینا یا گیم کھیلنا آپ کی ڈیوائس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یہ عمل آپ کے فون کی چارجنگ اسپیڈ کو بھی سست کرتا ہے. ایسا کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ کم از کم آپ خود میں اتنی دیر تو فون کے بغیر رہنے کی عادت ڈال ہی لیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close