سندھ حکومت کا کراچی میں پرانی بسوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

کراچی – محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی تکمیل کے بعد کراچی میں چلنے والی پ پرانی بسوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کیا، جن کے پاس محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کا قلمدان بھی ہے۔ ایک بیان میں میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ سروسز کے آپریٹرز کی نمائندہ ایسوسی ایشنز کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہزاروں بسیں لائی جارہی ہیں جس کے لیے چین اور ترکی سے بات چیت ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں رواں ماہ پیپلز بس سروس شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے ریڈ لائن پراجیکٹ پر کام زوروں پر ہے جبکہ بلیو لائن پراجیکٹ پر بھی ایک تجویز سامنے آئی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اورنج لائن بی آر ٹی منصوبے پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور منصوبہ جون کے آخر تک شروع کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close