Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سوشل میڈیا دیوانوں کے لیے فیصل آباد کا ’سیلفی میوزیم‘

By Akhtar Rasool
جون 17, 2022 3 Min Read
0

سوشل میڈیا پر سیلفیاں پوسٹ کرنے یا وڈیوز بنانے کے شوقین افراد کے لیے فیصل آباد میں ایک ’سیلفی میوزیم‘ قائم کیا گیا ہے

گٹ والا کمرشل حب میں قائم اس سیلفی میوزیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ذیشان شاہ کے مطابق ’سیلفی آرٹ ورلڈ‘ تیس ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے، جس میں انٹرایکٹو آرٹ ورک، میوزک اور لائٹس کے ذریعے اہرام مصر، پرانے ہنفو چینی قبائل، خلائی سفر اور راک کنسرٹ سمیت مختلف تھیمز پر مشتمل 66 چیمبرز بنائے گئے ہیں، جہاں آکر کنٹینٹ کریئٹرز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے مختلف طرح کا مواد بنا سکتے ہیں

اس سیلفی میوزیم کے تین حصے ہیں۔ پہلا حصہ سیلفی سیٹس پر مشتمل ہے، دوسرے حصے میں اینا مارفک آرٹ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ تیسرا حصہ آپٹیکل الوژن پر مشتمل ہے

ذیشان شاہ کے مطابق سیلفی سیٹ ایک کانسیپٹ ہے جو امریکہ، دبئی اور کینیڈا میں پہلے سے موجود ہے

انہوں نے بتایا کہ سیلفی سیٹ میں پراپس اصل رکھی گئے ہیں اور امیج بیک گراونڈ ہے۔ ’لوگ یہاں آکر اپنی سیلفیاں بنائیں یا ویڈیوز بنائیں تو لگتا ہے کہ جس طرح وہ اصل ماحول میں ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ سیلفی آرٹ ورلڈ میں اینا مارفک آرٹ کے ذریعے بھی مختلف صورت حال بنائی گئی ہیں، جہاں سیلفی بنانے پر حقیقی منظر کا گمان ہوتا ہے

ان کا کہنا تھا “اینا مارفک آرٹ کو اگر آپ دیکھیں گے تو سمجھ نہیں آئے گی کیا ہو رہا ہے لیکن جب آپ اسے کیمرے کی آنکھ سے دیکھیں گے تو پھر پورا ماحول تبدیل ہو جائے گا“

انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ سیلفی آرٹ ورلڈ میں ایک اینامارفک سیٹ ایسا ہے، جس میں ایک بڑا سا ہاتھ دیوار توڑ کر اندر سے نکل رہا ہے۔ اگر آپ اس کے نیچے جا کر تصویر لیں گے تو لگے گا کہ واقعی کوئی دیوار توڑ کر اوپر سے ہاتھ آرہا ہے اور آپ پر حملہ کر رہا ہے

اس کے علاوہ یہاں ٹیلنٹ حب کلب کے نام سے ایک اوپن مائیک پلیٹ فارم بھی ہے، جو کہ بنیادی طور پر ایک اسٹیج ہے، جس کے اندر پروفیشنل آڈیو اور ویڈیو سسٹم بھی موجود ہے

ذیشان شاہ نے کہا ”یہاں آپ گانا گائیں، شاعری کریں، اداکاری کریں، رقص کر لیں، کسی بھی قسم کے ٹیلنٹ کا اظہار کر لیں۔ ہم پروفیشنلی اس کی وڈیو ریکارڈ کر کے آپ کو دیں گے اور آپ تقریباً ڈیڑھ سو سے دو سو لوگوں کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کر سکتے ہیں“

انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس ہر کانسیپٹ کے لحاظ سے مختلف کاسٹیومز بھی موجود ہیں۔ ”مثلاً ہم نے ارطغرل کا پورا سیٹ بنایا ہوا ہے۔ ارطغرل اور ان کے محافظوں کے لباس، تلواریں، ہر چیز یہاں دستیاب ہے۔ اگر کوئی کانٹینٹ ادھر بنانا چاہتا ہے تو باآسانی بنا سکتا ہے“

ذیشان شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں شہریوں کی طرف سے بہت اچھا ردعمل مل رہا ہے

انہوں نے بتایا ”لاہور سے ٹک ٹاکرز آ رہے ہیں، ہم سے رابطہ کر رہے ہیں کہ ہمیں بتائیں کون سا اچھا ٹائم ہے، کون سا اچھا دن ہے کہ ہم لوگ فیصل آباد آئیں“

انہوں نے بتایا کہ وہ فیصل آباد شہر کو ایک ایسا شہر بنانا چاہتے ہیں جہاں اسلام آباد، لاہور، ملتان، پشاور، شیخوپورہ اور گردونواح سے نوجوان نسل آئے تاکہ انہیں انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ مالی طور پر بھی فائدہ ہو

ان کا کہنا تھا ”ابھی تو ہم نے یہ فسیلیٹی یہاں قائم کی ہے، لیکن اگر لوگوں کا ردعمل اچھا رہا تو مستقبل میں ہم اسے ایکسپو یا ڈسپلے کے طور پر دوسرے بڑے شہروں میں لے کر جائیں گے“

سیلفی آرٹ ورلڈ میں اپنی دوستوں کے ساتھ موجود ثنا نے بتایا کہ وہ اس جگہ پر آکر بہت خوش ہیں

ثنا کا کہنا تھا ”اس میں مناظر بہت اچھے ہیں خاص کر ٹک ٹاکرز کے لیے۔ اگر یہاں ٹک ٹاک بنائی جائیں گی تو ہمیں زیادہ ویوز ملیں گے اور فالورز بھی بڑھیں گے“

انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح محسوس کر رہی ہیں کہ جیسے واقعی وہ کسی حقیقی جگہ پر جاکر تصاویر اور وڈیوز بنارہی ہیں ”ایک ہی جگہ پر اتنے زیادہ تھیم اور ڈیزائن کے سیٹ موجود ہیں کہ تھوڑے وقت میں آپ مختلف طرح کی بہت ساری وڈیوز اور تصاویر بنا سکتے ہیں“

Tags:

PakistanSelfieSelfie Museumsocial media
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایڈوب فوٹوشاپ کا مفت ورژن متعارف ہونے کا امکان

Next

بچی نے پانچ سال کی عمر میں اپنی کتاب شائع کر کے ریکارڈ قائم کر دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme