بینکوں کی خدمات سے متعلق صارفین کی شکایات میں تیزی سے اضافہ

نیوز ڈیسک

بینکوں کی خدمات سے متعلق صارفین کی شکایات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

بینکنگ محتسب کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی وبا کے باوجود سال 2020ع کے پہلے نو ماہ جنوری تا ستمبر کے دوران بینکنگ محتسب کو دھوکہ دہی، جعلسازی اوردیگر بے قاعدگیوں کے خلاف بینکوں کے صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے

بینکنگ محتسب کے ترجمان کے مطابق یکم جنوری 2020ع سے 30 ستمبر 2020ع کے عرصہ کے دوران عوام کی جانب سے 19 ہزار 28 شکایات موصول ہوئیں، جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 50.7 فیصد زائد ہیں۔

موصول ہونے والی شکایات میں 11ہزار 92 وہ شکایات بھی شامل ہیں جو وزیر اعظم پورٹل پر بینکوں کے متعلق درج کرائی گئیں

ترجمان کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی شکایات کی تعداد میں اضافہ بینکنگ محتسب ادارے اور اس کی کارکردگی پر عوام کے اعتماد اور اطمینان کا مظہر ہے

ترجمان کے مطابق یکم جنوری 2020ع سے 30 ستمبر 2020ع کے دوران بینکنگ محتسب سیکریٹریٹ کی جانب سے صارفین کی 13 ہزار 489 شکایات کو نمٹا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close