ہائیڈروجن سے چلنے والا ٹرک جو پانچ سو کلومیٹر تک کا سفر کر سکتا ہے

ویب ڈیسک

برطانوی کار ساز ادارے ’ٹیوا‘ (Tevva) نے برٹش کمرشل الیکٹرک وہیکل (ای وی) اسٹارٹ اپ کے تحت ہائیڈروجن فیول سیل بوسٹر کے ساتھ اپنا پہلا ٹرک لانچ کیا ہے

یہ ٹرک 499 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ فلیٹ آپریٹرز کو کاربن کے اخراج کے بغیر سب سے زیادہ رینج فراہم کرے گا

انگلینڈ میں قائم ٹیوا نے اب تک سرمایہ کاروں سے چودہ کروڑ ڈالر اکٹھے کیے ہیں اور کمپنی رواں سال کے آخر تک 7.5 ٹن کے ٹرک کے مکمل الیکٹرک ورژن کی پیداوار شروع کرے گی

کمپنی کے مطابق وہ 2023ع میں اپنے ٹرک کے ہائیڈروجن فیول سیل ورژن کی پیداوار شروع کرے گی اور اس ٹرک کے 12 ٹن اور 19 ٹن کے ماڈلز تیار ہوں گے

کچھ ماہرین ہائیڈروجن ایندھن کے سیلز کو ٹرک انڈسٹری میں طویل فاصلے کے حل کے طور پر دیکھتے ہیں کیونکہ وہ بیٹریوں سے کہیں زیادہ ہلکے ہوتے ہیں

لیکن ہائیڈروجن فیول سیل کاروں کو ’گرین‘ ہائیڈروجن فراہم کرتے ہیں، جو ایک قابل تجدید توانائی ہے اور اس کے فیولنگ اسٹیشنز قائم کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے، جن کے قائم ہونے کا 2030ع تک کوئی امکان نہیں ہے

گذشتہ چند سالوں میں ٹیسلا کی اگلی جنریشن TSLA.O کا انتظار کرنے والے سرمایہ کاروں نے ای وی اسٹارٹ اپس میں اربوں ڈالر لگائے ہیں

ایک ایسے وقت میں جب روایتی کار ساز الیکٹرک وین اور ٹرک بنانے کی تیاری کر رہے ہیں، اسٹارٹ اپس سڑکوں پر اپنی موجودگی قائم رکھنے کے لیے مسابقتی یا تکنیکی برتری کی کھوج میں ہیں

رواں ماہ کے شروع میں امریکی کمرشل ای وی اسٹارٹ اپ الیکٹرک لاسٹ مائل سلوشنز نے اعلان کیا تھا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے وہ دیوالیہ ہونے کی جانب گامزن ہے

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی کینو نے مئی میں سرمایہ کاروں کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close