Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

حیدرآباد: ہوٹل پر جھگڑے میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد کشیدگی، 3 افراد زخمی

By Akhtar Rasool
جولائی 14, 2022 3 Min Read
0

حیدرآباد آباد جامشورو میں ہوٹل میں جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے، فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت کم از کم تین افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے

انگریزی روزنامہ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ایک جوڈیشل مجسٹریٹ نے نوجوان کے قتل کے سلسلے میں گرفتار ملزم کو دو روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا

ہوٹل کے مالک شاہ سوار پٹھان کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا اور جج نے پولیس کی جانب سے دو روزہ ریمانڈ کی درخواست منظور کی

ملزم کو نسیم نگر پولیس چوکی کے قریب واقع اس کے ہوٹل پر جھڑپ کے فوراً بعد گرفتار کیا گیا تھا، جس میں پینتیس سالہ بلال کاکا جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ اس کے چار دوست زخمی ہوگئے تھے، تاہم ایف آئی آر میں نامزد شریک ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا

لڑائی جھگڑے میں بلال کاکا کو لوہے کی سلاخوں سے بے دردی سے مارا گیا، مقتول کو نیو سعید آباد کے گاؤں فقیر محمد کاکا کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، واقعے کے بعد گرفتار کیے گئے ملزم شاہ سوار پٹھان کو بھی لڑائی کے دوران چوٹیں آئیں

اس واقعے کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا، وڈیو میں جھگڑے کے وقت ایک پولیس موبائل اور کچھ پولیس اہلکاروں کو ہوٹل کے باہر موجود دیکھا گیا اور فائرنگ کی آواز سنائی دے رہی تھی

تاہم وائرل فوٹیج میں بظاہر پولیس تمام صورتحال کے دوران غیر متحرک نظر آئی، اس پر قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا جنہوں نے پولیس کی بے حسی کی مذمت کی

گزشتہ روز چند مشتعل نوجوانوں کے گروہوں نے حیدرآباد اور جامشورو کے مختلف علاقوں میں گشت کیا اور پشتون برادری کی چائے کی دکانیں اور ریسٹورنٹس بند کروا دیے گئے، کچھ دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی جبکہ مارکیٹ ٹاور اور کنٹونمنٹ کے علاقوں میں ہوٹل بند کر دیے گئے

بعد ازاں گزشتہ شب جامشورو کے پیٹرو بس اسٹاپ پر ہجوم کی جانب سے ایک دکان میں توڑ پھوڑ کے بعد فائرنگ کی گئی

زخمیوں میں پولیس اہلکار عبدالستار قمبرانی، شاہنواز بروہی اور کاشف رند شامل ہیں، بروہی برادری کے ایک فرد کی ملکیت میں یہ دکان ایک پشتون نے سنبھالی ہوئی تھی

علاوہ ازیں حیدرآباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) امجد احمد شیخ نے منگل کو پیس آے والے واقعے میں مقامی پولیس کے ردعمل کا جائزہ لینے کے لیے باضابطہ طور پر ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی

مذکورہ کمیٹی اس واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکاروں کے کردار کا تعین کرے گی جس میں وہ جھگڑے کے وقت ایک ہوٹل کے باہر کھڑے دکھائی دیتے ہیں

دریں اثنا چیئرمین جئے سندھ قومی محاذ (جے ایس کیو ایم) سنان قریشی نے بلال کاکا کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے سندھیوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی

گزشتہ روز لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واقعے کے بعد پیدا ہونے والے ردعمل کی مذمت کی

مومن سمو اور اطہر سومرو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سندھ کی سرزمین پر رہنے والوں کی مخالفت نہیں کرتے لیکن مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کو برداشت نہیں کیا جا سکتا

انہوں نے کہا کہ سندھ پہلے ہی مشکل صورتحال سے دوچار ہے، انہوں نے اس سازش پر سوالات اٹھائے جو صوبے کو انتشار کے راستے پر لے جا رہی ہے

خواتین کے حقوق کے کارکن اور سندھ یونیورسٹی کی استاد امر سندھو، سماجی کارکن ذوالفقار ہالیپوٹو اور دیگر سنجیدہ حلقوں نے سندھ میں نسلی فسادات کو ہوا دینے کی تمام کوششوں کی مذمت کی۔

Tags:

LawlessnessRacial prejudiceSindh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بے رحم ماں نے پلاسٹک سرجری کے لیے نومولود فروخت کر دیا

Next

بورس بیکر جیل میں قیدیوں کو کھیلنا سکھائیں گے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme