ہالا ناکہ: گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی، سندھ کے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

ویب ڈیسک

ہالا ناکہ پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے گرڈ اسٹیشن میں اتوار کی رات 160 ایم وی اے کے ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے زیریں سندھ کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے ترجمان نے بتایا کہ آگ 220 کےوی کے گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمر میں لگی، یہ ٹرانسفارمر حیدرآباد، ٹنڈوجام، ٹنڈو الہ یار، سلطان آباد، میرپورخاص ہالا اور مٹیاری گرڈ اسٹیشن کے آٹھ فیڈرز کو بجلی فراہم کرتا ہے

آگ پر قابو پانے کی کوششوں کےدوران طویل فاصلہ طے کرکے پانی لانے کے باعث فائر ٹینڈرز کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا

ترجمان نے بتایا کہ گرڈ اسٹیشن میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فوم کے ذریعے آگ بجھانے والے فائر ٹینڈرز کی ضرورت تھی، کیونکہ ٹرانسفارمر میں دو ہزار لیٹر تیل موجود تھا

انہوں نے کہا کہ ریسکیو کے لیے انتظامیہ نے جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کی انتظامیہ سے آگ پر قابو پانے کے لیے اپنے فائر ٹینڈر بھیجنے کو کہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close