Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سمارٹ فون کی بیٹری کیسے بچائی جائے؟

By Akhtar Rasool
نومبر 8, 2020 2 Min Read
0

آج کے دور میں اسمارٹ فون کا استعمال گویا ناگزیر ہو چکا ہے لیکن بہت سے اسمارٹ فونوں کی ایک بڑی خرابی یہ ہے کہ ان کی بیٹری بہت جلد ختم ہو جاتی ہے۔یہ بات اکثر موبائل فون صارفین کے لیے مشکلات کا سبب بنتی ہے۔ خوش قسمتی سے بیٹری کی زندگی بڑھانے والے طریقے موجود ہیں۔ان کے ذریعے بیٹری کی مدت استعمال خاصی بڑھ جاتی ہے، یہ طریقے سنگت میگ کے قارئین کے ساتھ یہاں شیئر کیے جا رہے ہیں

اسکرین کا استعمال
اسمارٹ فون میں سب سے زیادہ توانائی اس کی اسکرین استعمال کرتی ہے۔ لہٰذا اسکرین کی روشنی ہمیشہ کم رکھیں ۔ اس طرح آپ آئی فون پر ایک گھنٹے میں 54 فیصد جبکہ اینڈرائیڈ فون پر 30 فیصد کم بیٹری خرچ ہوگی

بیٹری چارج کے دشمن اشتہارات
ویب براؤزنگ کے وقت سمارٹ فون اشتہارات ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے خاصی توانائی خرچ کرتا ہے۔ چناں چہ ایڈ بلاکر انسٹال کرکے بھی آپ بیٹری کی زندگی بڑھا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے آئی فون کے لیے 1blocker اور اینڈرائیڈ کے لیے Ghostery Privacy Browser اچھے پروگرام تصور کیے جاتے ہیں

ڈاؤن لوڈ کیے گئے وڈیو اور آڈیو
براہ راست آن لائن وڈیو اور آڈیو اسٹریمنگ سے بیٹری زیادہ پاور استعمال کرتی ہے۔ مثلا وائی فائی کنکشن پر دو گھنٹے آڈیو سننے سے دس فیصد بیٹری خرچ ہوتی ہے مگر فون کے اندر موجود آڈیو سننے پر صرف پانچ فیصد بیٹری خرچ ہوتی ہے

تھوڑی سی جاسوسی
آئی فون اور اینڈرائیڈ فونوں میں یہ دیکھنے کا طریقہ موجود ہے کہ کون سی ایپس بیٹری زیادہ خرچ کرتی ہیں۔وہ یہ بھی بتاتا ہے فون جب استعمال نہ ہو تو کون سی اپلیکشنز بیٹری خرچ کرتی ہیں۔ انہیں تلاش کرکے بیک گراؤنڈ ایکٹیوٹیز کو ڈس ایبل کردیں۔ آئی فون پر سیٹنگز ، جنرل اور پھر بیک گراؤنڈ ایپ ریفریش پر جاکر کسی بھی ایپ کو ڈس ایبل کر دیجیے ۔ اینڈرائیڈ پر سیٹنگز میں جاکر ڈیٹا یوزایج پر کلک کریں، مطلوبہ ایپ کو منتخب کریں اور پھر ’’Restrict Background Data‘‘ کو کلک کر لیں

ٹریکنگ پروگرام
بعض ایپس آپ کی لوکیشن ٹریک کرتی ہیں۔ تب فون کا جی پی ایس بہت زیادہ بیٹری استعمال کرتا ہے۔ ایک ٹریکنگ پروگرام آپ کی لوکیشن مانیٹر کرتا اور بیٹری کی سطح گرا دیتا ہے۔ لہٰذا بہتر ہے کہ ایسی ایپس کو ڈس ایبل کر دیا جائے

وائرلیس بند کر دیں
جب کسی مقام پر وائی فائی یا سیلولر کوریج اچھی نہ ہو تو بیٹری بہت تیزی سے ختم ہوتی ہے۔ وجہ یہ کہ فون اپنی توانائی اچھے سگنل کی تلاش پر خرچ کرتا ہے۔ لہٰذا بیٹری بچانے کے لیے وائی فائی موڈ بند کر دیں، اور اگر آپ بلکل استعمال نہ کر رہے ہوں تو فلائٹ موڈ آن کر لیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جو بائیڈن امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے

Next

ﺳﻨﺪﮪ ﻣﯿﮟ ﮔﺎﮌﯾﻮﮞ ﮐﯽ ﺭﺟﺴﭩﺮﯾﺸﻦ ﮐﺎ ﺟﺪﯾﺪ ﻧﻈﺎﻡ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme