بارش کے لیے مینڈکوں کی شادی ، تیز برسات کے بعد طلاق میں تبدیل

ویب ڈیسک

بھارت میں ایک عجیب مذہبی رسم کے تحت خشک سالی سے خاتمے کے لیے نر اور مادہ مینڈک کی شادیاں کرائی جاتی ہیں

حال ہی میں اس ضمن میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ برس خشک سالی کی وجہ سے جب دو مینڈکوں کی شادیاں کرائی گئیں تو اس کے بعد اتفاق سے اتنی بارشیں ہوئی کہ لوگ تنگ آ گئے اور اس کے بعد اس ٹرّاتے جوڑے کے درمیان طلاق کروائی گئی ہے

یہ شادی بھارتی شہر بھوپال میں کرائی گئی تھی اور بھارت میں خشک سالی کے بعد اکثر ایسا ہوتا ہے کہ قدیم مذہبی رسوم کے تحت مینڈکوں کی شادیاں کرائی جاتی ہیں، جو کہ ایک عام چلن ہے

ہندو مذہب کے مطابق مینڈکوں کی شادی کا مقصد برسات کی دیوی اندرا کو خوش رکھنا ہوتا ہے۔ لیکن اس بار ’مینڈکوں کی شادی سے اندرا دیوی اتنی خوش ہوئی‘ کہ بارشوں کی زیادتی سے لوگ ہی ناراض ہوگئے اور مینڈکوں کی طلاق ہی کروا دی

یہ شادی ’اوم شیوا سیوا شکتی منڈل‘ نامی تنظیم نے منعقد کی تھی اور طوفانی برسات کے بعد ایک اور تقریب منعقد کی گئی، جس میں ان مینڈکوں کے درمیان طلاق کروا دی گئی ہے۔ دونوں رسومات شیوا کے مندر میں منعقد کی گئی تھیں

شادی کرانے والے ایک گروہ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ بارشوں سے دیہات اور بھوپال کے اطراف کا علاقہ شدید متاثر ہوا

’اوم شیوا سیوا شکتی منڈل‘ تنظیم نے توقع ظاہر کی ہے کہ ”شاید اس طرح بارشیں بند ہوجائیں اور ان کی تباہی سے علاقہ محفوظ رہے“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close