Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

فیفا ورلڈ کپ کی ‘میزبانی’ سے متعلق ویب سائٹ سے اسرائیل کا اخراج

By Akhtar Rasool
اگست 19, 2022 3 Min Read
0

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی بکنگ اور میزبان ویب سائٹ سے اسرائیل کو خارج کر کے فلسطین کو بطور ریاست شامل کرلیا گیا ہے

مڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022ع کی میزبانی کی بکنگ ویب سائٹ کی آفیشل ویب سائٹ میں اسرائیل کے بجائے فلسطین کو شامل کیا گیا ہے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سے قبل فہرست میں فلسطین کو مقبوضہ خطے کے طور پر دکھایا گیا تھا تاہم اب تبدیل کرکے فلسطین لکھا گیا ہے

اس پیش رفت پر سوشل میڈیا میں فلسطین کے حامیوں کی جانب سے تعریف کی جارہی ہے جبکہ اسرائیلی اور صیہونی حامی اس کو شرم ناک یا نسل پرستی سے تعبیر کر رہے ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل کے میڈیا میں اس حوالے سے دوغلا معیار سامنے آیا ہے، کیونکہ اسرائیلی میڈیا جہاں ایک طرف اس فیصلے پر غصے کا اظہار کر رہا ہے وہیں آذربائیجان، آرمینیا اور جارجیا سمیت دیگر ممالک کی عدم شمولیت کو ایک دلیل کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے

خیال رہے کہ ہانگ کانگ کی ونٹرہل ہوسپٹلیٹی نامی کمپنی کے پاس ورلڈکپ کے لیے میزبانی کی خدمات کے حقوق حاصل ہیں، جس نے نشان دہی کی ہے کہ وہ میزبانی کے لیے ایک ذیلی کمپنی ہے جو دنیا میں واحد کمپنی ہے جس کو فیفا نے ورلڈ کپ قطر 2022 کے ہر میچ کے ٹکٹ اور میزبانی کے پیکیج کی پیش کرنے کا اختیار دیا ہے

کمپنی نے بتایا کہ فیفا کی جانب سے دیے گئے اختیارات کے مطابق وہ براہ راست یا مقرر کردہ سیلز ایجنٹس کے ذریعے خدمات کی پیشکش کر سکتے ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میچ کی میزبان کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیلز ایجنٹ ونٹریل ہوسپٹلیٹی کی جانب سے فلسطین کا نام دیا گیا ہے اور یہ دوسرے بی ایچ ہوسپٹلیٹی ایجنٹ کے ساتھ جڑا ہوا ہے

ترجمان نے بتایا کہ ان سیلزز ایجنٹس نے تمام خطوں میں میچ کی میزبانی کے لیے نمائندے مقرر کر دیے ہیں

انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں سیلز ایجنٹ مقرر کرنے کی تلاش کی گئی لیکن ایسا نہیں ہوپایا، یہ اسرائیل کے ساتھ کو منفرد چیز نہیں ہے کیونکہ کئی ممالک میں نمائندے نہیں ہیں اسی لیے ان کے نام ویب سائٹ میں نہیں ہیں

واضح رہے کہ فیفا کی ٹکٹنگ اور براہ راست ونٹر ہل ہوسپٹلیٹی ویب سائٹ میں اسرائیل کا نام موجود ہے

اس سے قبل اسرائیل نے رواں برس جون میں فیفا کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ ٹورنامنٹ میں اسرائیلیوں کی شرکت اور قطر میں داخلے کی اجازت دی جائے گی اور اس سے یہ امکان پیدا ہوا کہ پہلی مرتبہ اسرائیلیوں کو غیرملکی پاسپورٹ کا استعمال کیے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی

فیفا کے شرائط کے مطابق قطر پر لازم ہے کہ وہ دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ ایک جیسا سلوک کریں اور کسی ملک کا نام یا پرچم نہیں ہٹایا جائے گا

قطر کو 2022 کے عالمی کپ کی میزبانی 2010 میں عطا کی گئی تھی اور اہم تبدیلی اس ٹورنامنٹ کو دسمبر میں منعقد ہونا ہے کیونکہ اس سے قبل کھیلے جانے والے ورلڈکپ عموماً جون اور جولائی کے مہینوں میں کھیلے جاتے رہے ہیں

قطر میں ورلڈکپ کے لیے اس موسم کے انتخاب کامقصد بتایا گیا تھا کہ کھلاڑیوں کو خلیج کے گرم موسم سے محفوظ رکھنا ہے

عالمی کپ رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں منعقد ہوگا۔

Tags:

FIFA QatarFIFA World Cup 22IsraelPalestine
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پیرنٹنگ: بچہ بات نہیں مانتا، کیا کریں؟

Next

میسیجز کے اسکرین شاٹ لینے کے حوالے سے واٹس ایپ کا نیا فیچر کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme