Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ایوارڈ یافتہ شاعر و مصنف امداد حسینی انتقال کر گئے

By Akhtar Rasool
اگست 27, 2022 3 Min Read
0

سندھ کے معروف ایوارڈ یافتہ شاعر، مصنف اور ترجمہ نگار امداد حسینی 82 سال کی عمر میں کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئے

امداد حسینی کا شمار سندھی زبان کے دور حاضر کے ان شعرا میں ہوتا تھا، جنہیں ان کے اچھوتے تخیل کی وجہ سے کافی شہرت حاصل رہی۔

امداد حسینی نہ صرف شاعر، ڈراما ساز، ناول نگار تھے بلکہ انہوں نے فیض احمد فیض کے خطوط کو سندھی میں ترجمہ کرنے کے علاوہ سندھی کلاسیکی ادب کے ناولز اور شاعری کو اردو میں بھی ترجمہ کیا

امداد حسینی زندگی کے آخری ایام تک متحرک رہے اور انہیں کئی ادبی تقریبات میں دیکھا گیا، وہ دسمبر 2021 میں ہونے والی چودہویں اردو کانفرنس میں بھی شریک ہوئے تھے جب کہ وہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہونے والی ادبی تقریبات میں یکسوئی سے شریک ہوتے رہے تھے۔

مگر کچھ عرصے سے علیل ہونے کی وجہ سے وہ گھر تک محدود تھے اور انہیں گزشتہ 6 ماہ کے دوران متعدد بار ہسپتال داخل کرایا گیا اور دو ہفتے قبل بھی انہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تھا اور تب سے ہی وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے مگر 27 اگست کو خالق حقیقی سے جا ملے۔

امداد حسینی کے بیٹے اداکار، ڈانسر و کوریوگرافر وجدان شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کو بتایا کہ ان کے والد انتقال کر گئے اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو والد کی مغفرت کے لیے دعائیں کرنے کی اپیل بھی کی

امداد حسینی کے انتقال پر وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر ثقافت اور سیکریٹری ثقافت سمیت ادب سے وابستہ اہم سرکاری و نجی شخصیات نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مداحوں نے سوشل میڈیا ان کے ساتھ کھچوائی گئی پرانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا

امداد حسینی طویل العمری کے باعث سانس لینے کی تکلیف سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھے اور انہیں گزشتہ 6 ماہ میں متعدد بار کراچی کے نجی ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا۔

وہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ سے ریٹائرمنٹ کے بعد 2005 میں کراچی منتقل ہوگئے تھے اور یہیں رہائش پذیر تھے

انہوں نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں سندھی زبان کی درسی کتابوں کے مواد لکھنے سمیت سندھی ادبی بورڈ، سندھی لینگویج اتھارٹی اور دیگر ادب و زبان کی ترویج کے اداروں میں ملازمت کرتے رہے، انہوں نے 1970 کے بعد سرکاری ملازمت اختیار کی۔

امداد حسینی مارچ 1941 میں حیدرآباد کے قریب چھوٹے سے گاؤں ٹکھڑ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم حیدرآباد سے حاصل کرنے کے بعد سندھ یونیورسٹی سے سندھی زبان میں ماسٹر کیا,

انہیں سندھی کے علاوہ انگریزی، اردو، پنجاب اور سرائیکی سمیت فارسی زبان پر بھی عبور حاصل تھا، ان کی اہلیہ پروفیسر سحر امداد شاہ بھی شاعرہ و لکھاری ہیں

امداد حسینی نے سوگواران میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں، اداکار و ڈانسر سید وجدان شاہ ان کے بڑے صاحبزادے ہیں، ان کے چھوٹے بیٹے ساونت شاہ سافٹ ویئر انجنیئر جب کہ بیٹی سندھیا شاہ ڈاکٹر ہیں

امداد حسینی کو ان کی خدمات پر ریاست پاکستان نے 2002 میں ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا جب کہ انہوں نے متعدد ادبی ایوارڈ بھی حاصل کیے

 

Tags:

Imdad HussianiSindh WriterSindhi Poet
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ماں، آٹھ بچے، دو روٹیاں اور بھوک: سیلاب متاثرین کی کہانی

Next

اکبر بگٹی کا سنہرا خواب

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme