Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ایک مکان کے عقب سے یورپ کے سب سے بڑے ڈائنوسار کی ہڈیاں برآمد

By Akhtar Rasool
اگست 29, 2022 2 Min Read
0

یورپ میں اب تک پائے جانے والے سب سے بڑے ڈائنوسار کی ہڈیاں ایک زیرِ تعمیر عمارت کے پسِ منظر سے برآمد ہوئی ہیں جو سبزہ خور سوروپوڈ سے تعلق رکھتی ہے۔

پرتگال کے وسط سے پومبل شہر سے ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں جس کا پورا قد 12 میٹر اور سر سے دم تک کی لمبائی 25 میٹر تھی۔ یہ جانور پتوں اور سبزے پرگزارہ کرتے تھے جبکہ یہ مخلوق چاروں پیروں پر چلا کرتی تھی۔

تاہم یہ کہانی 2017 میں شروع ہوئی جب ایک قطعہ اراضی کے مالک کو اپنے پلاٹ پر کئی غیرمعمولی بڑی ہڈیاں دکھائی دیں۔ یہ ہڈیاں تعمیراتی عمل میں ملی برآمد ہوئی تھیں اس کے بعد سائنسدانوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے باقاعدہ تحقیق شروع کی

ھر اگست 2022 میں پرتگالی اور ہسپانوی ماہرین ایک جگہ جمع ہوئے اور یہاں باضابطہ تحقیق کی۔ اس کے بعد وہاں سے سوروپوڈ کی مزید ہڈیاں ملیں جس کے بعد اسے یورپ سے دریافت ہونے والا سب سے بڑا ڈائنوسار قرار دیا جاسکتا ہے

تحقیقی ٹیم میں شامل سائنسداں، ایلزبتھ میلافایا نے کہا کہ ’اس طرح کے آثار کی دریافت عام بات نہیں، کیونکہ اس ڈائنوسار کی پسلیاں اچھی حالت میں ملی ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ جس طرح اس کے رکازات دریافت ہوئے ہیں وہ عام حالات میں ممکن نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ جراسک عہد کی یہ دریافت غیرمعمولی ہے۔‘

ایک اندازے کے مطابق لگ بھگ 10 سے 16 کروڑ سال قبل سوروپوڈ ڈائنوسار زندہ تھے اور اب تک انہیں سب سے بڑے ڈائنوسار میں شمار کیا جاتا ہے اس کے اعضا مکمل طور پر بن چکے تھے۔ فی الحال اس کے پسلیاں اور گردن کے کئی مہرے دریافت ہوئے ہیں تاہم مزید کھدائی کے بعد کئ اور قیمتی رکازات مل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پومبل علاقے میں اس سے قبل بھی ڈائنوسار کے آثار ملے ہیں کیونکہ یہاں کروڑوں سال قدیم جراسک پرتیں بہت واضح ہیں

 

Tags:

bonesDinosaurEuropeEurope's largest dinosaurPortugal
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سیلاب زدہ صوبہ سندھ, شمال میں سیلابی ندیوں سے آنے والے ایک نئے سیلاب کی تیاری کررہا ہے

Next

انڈیا نے انڈین نژاد امریکی صحافی کو ائیرپورٹ پر اترتے ہی ملک بدر کردیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme