Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

انڈیا نے انڈین نژاد امریکی صحافی کو ائیرپورٹ پر اترتے ہی ملک بدر کردیا

By Akhtar Rasool
اگست 29, 2022 2 Min Read
0

انڈین نژاد امریکی صحافی کے انڈین پنجاب میں مقیم اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ بدھ کی رات دہلی میں اترنے کے فوراً بعد انہیں ایئر پورٹ سے ہی ملک بدر کرکے نیویارک واپس بھیج دیا گیا

ان کی والدہ گرمیت کور نے بتایا کہ انگد سنگھ، جو امریکہ کے ایک ویب نیوز پورٹیل وائس نیوز کے لیے دستاویزی فلمیں تیار کرتے ہیں، انڈیا نجی مقصد کے لیے گئے تھے

مسٹر انگد سنگھ، جنہوں نے انڈیا کے کووڈ بحران اور گزشتہ برس کسانوں کے احتجاجی مظاہروں پر دستاویزی فلمیں بنائیں، انہیں واپس بھیجنے کی سرکاری سطح پر تاحال کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

بھارتی حکومت نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے

انگد سنگھ کی ماں گورمیت کور نے بی بی سی پنجابی جی کی ارشدیپ کور کو بتایا کہ ‘ان کے بیٹے نے دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد اپنے پہنچنے کا ایک پیغام بھیجا۔’

گورمیت کور نے مزید کہا کہ ‘تقریباً 15 منٹ بعد، اس نے ایک اور پیغام بھیجا کہ امیگریشن حکام نے اس کا پاسپورٹ ضبط کر لیا ہے۔ پھر، اسے ملک بدر کر دیا گیا’

انگد سنگھ کے خاندان کا کہنا ہے کہ ان کا کام مختلف ممالک میں لوگوں کی نقل و حرکت پر مرکوز ہے اور وہ سری لنکا، ہانگ کانگ، میانمار، انڈیا اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں مظاہروں پر دستاویزی فلمیں بنا چکے ہیں

انڈیا میں انگد سنگھ نے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے مظاہروں پر بھی خبریں دی تھیں اور دستاویزی فلمیں بنائی تھیں – جسے بعد میں حکومت نے منسوخ کر دیا تھا – اور شاہین باغ پر ایک دستاویزی فلم بنائی، جو دہلی میں ایک مشہور احتجاجی مقام ہے جو ملک کی متنازع شہریت کے قانون کی ترمیم کے خلاف وسیع پیمانے پر ہونے والے احتجاج کی علامت بن گیا تھا۔

اس کے علاوہ انڈین میں کووڈ-19 کے بعد پیدا ہونے والی تباہی کی دوسری لہر کی ان کی کوریج نے انہیں ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا

انگد سنگھ کی ماں گورمیت کور نے اپنے فیس بک کے اکاؤنٹ پر لکھا کہ ‘یہ اس کی ایوارڈ یافتہ صحافت ہے جو انہیں (حکام) خوفزدہ کرتی ہے’

‘یہ وہ کہانیاں ہیں جو اس نے لکھیں اور وہ کہانیاں جو وہ کرنے کے قابل ہیں۔ یہ اپنی مادر وطن سے محبت ہے کہ وہ برداشت نہیں کر سکتے’

گورمیت سنگھ نے کہا کہ اس کے بیٹے کو کمر کا درد ہے اور اُسے 18 گھنٹے کی مسسل پرواز کے بعد آرام کرنے کی ضرورت تھی، لیکن اُسے فوراً ہی ایک اور لمبی پرواز پر امریکہ بھیج دیا گی’

انھوں نے کہا کہ انڈیا میں ایک سکھ کے لیے زندگی آسان نہیں ہے۔ اپنے امریکی شہری بیٹے کو انھوں نے پنجابی میں دعا دیتے ہوئے ‘چڑ دی کلا’ کہا جس کے معنی ہیں تیرے حوصلے بلند رہیں

Tags:

Angad SinghIndiaJournalistThe Voice
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایک مکان کے عقب سے یورپ کے سب سے بڑے ڈائنوسار کی ہڈیاں برآمد

Next

جگر کی چکنائی میں کمی اور عمر میں اضافہ کرنا ہے تو انگور کھائیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme