Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

جگر کی چکنائی میں کمی اور عمر میں اضافہ کرنا ہے تو انگور کھائیں

By Akhtar Rasool
اگست 29, 2022 2 Min Read
0

انگوروں کا موسم آچکا ہے اور اسی مناسبت سے سائنس دانوں نے اس کے مزید فوائد کا ایک دلچسپ تجزیہ کیا ہے۔

انگور کھانے سے جینیاتی اظہارات (جین ایکسپریشن) بہتر ہوتے ہیں، جگرکی چکنائی کم ہوتی ہے اور متوقع طور پر عمر بڑھتی ہے تاہم یہ تمام تحقیق چوہوں پر کی گئی ہیں۔

فوڈز نامی جرنل میں یہ تحقیق شائع ہوئی جس کا خلاصہ ہے یہ ہے انگور کھانے کی عادت اختیار کی جائے۔ ویسٹرن نیو انگلینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان پیزیوٹو اور ان کے ساتھیوں نے یہ تحقیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غذا کا جسم پر گہرا اثر ہوتا ہے ماں کے پیٹ میں ہی بچے پر غذائی اثرات نمودار ہونے لگتے ہیں۔ اس میں انگور کے فوائد حیران کن ہیں

سب سے پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ انگور کھانے سے جگر کی چربی بڑھنے کے امکانات بہت کم ہوجاتے ہیں۔ کیونکہ انگورخوری سے ان جین پر اثرات مرتب ہوتے ہیں جو اس چربی (فیٹی لیور ڈیزیز) کو بڑھاتے ہیں۔ دنیا بھر میں یہ کیفیت عام ہے اور اندازاً 25 فیصد عالمی آبادی اس کیفیت کی شکار ہے جس کا نتیجہ جگر کے ناکارہ ہونے یا کینسر کی صورت میں بھی برآمد ہوتا ہے۔

انگور کھانے سے اینٹی آکسیڈنٹس بنانے والے جین کی سرگرمی بڑھ جاتی ہے۔ دوسری جانب انگوروں میں ایک اور خاصیت دیکھی گئی کہ وہ ہماری مرغن غذائیں کھانے کی عادات کا ازالہ کرتے ہیں جو موٹاپے، بلڈ پریشر اور ذیابیطس وغیرہ کی وجہ بن رہی ہے۔ اگر مرغن غذاؤں کے ساتھ انگور کھائے جائیں تو وزن بڑھنے کا خدشہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

تیسری اہم بات یہ ہے کہ جن چوہوں کو انگور کھلائے گئے ان کی عمر میں اضافہ ہوا اور اگر اسے انسانی پیمانے پر ناپا جائے تو یہ چار سے پانچ سال تک ہوسکتی ہے۔ لیکن پھر بھی انسانوں پر اس کی آزمائش ابھی باقی ہے۔ تاہم کہا جاسکتا ہے کہ چوہوں کے تجربات انسانی جسم پر لاگو ہوسکتے ہیں کیونکہ ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے۔

ڈاکٹر جان پیزیوٹو کہتے ہیں کہ انگور کھانے سے دماغی صلاحیت اور اکتساب کی قوت بھی بڑھ سکتی ہے

Tags:

fattyGrapesHealthy LifeLiverreduce fatty liver
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

انڈیا نے انڈین نژاد امریکی صحافی کو ائیرپورٹ پر اترتے ہی ملک بدر کردیا

Next

پی ٹی آئی سینیٹرشوکت ترین کی پنجاب اورکے پی کے وزرائے خزانہ سے گفتگو لیک

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme