180 سال کے بعد جبرالٹر بالآخر ’شہر‘ بن گیا

ویب ڈیسک

جبرالٹر کو 180 سال بعد برطانوی شہروں کی سرکاری فہرست میں شامل کر لیا گیا جہاں اس شہر کو ملکہ وکٹوریہ کی جانب سے 180 سال پہلے جبرالٹر کو شہر کا درجہ دے دیا گیا تھا لیکن انتظامیہ کی غلطی کی وجہ سے اسے نظر انداز کیا جاتا رہا. برطانیہ کے اس اوورسیز (سمندر پار) علاقے نے اس سال کے آغاز میں ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر شہر بننے کے لیے درخواست دی تھی

لیکن جب محققین نے نیشنل آرکائیوز میں اس کے متعلق چھان بین کی تو انھیں پتا چلا کہ 1842 میں اسے پہلے ہی شہر کا درجہ دیا جا چکا ہے۔

دی راک کہلانے والے اس علاقے کے درجے کی اب دوبارہ تصدیق ہو گئی ہے۔ برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے اس کی ’بھرپور تاریخ اور تحرک‘ کا جشن مناتے ہوئے اسے ایک ’بڑی تعریف‘ کہا ہے۔

جبرالٹر 1713 سے برطانیہ کا اوورسیز علاقہ رہا ہے، جب اسے ہسپانوی جانشینی کی جنگ کے بعد امن معاہدے کے تحت برطانیہ کے حوالے کیا گیا تھا

ایک جوبلی مقابلے میں نظر آیا کہ 39 جگہوں نے شہر بننے کے لیے درخواست دی تھی، جن میں سے آٹھ کو، بشمول ڈونکاسٹر، بنگور، اور ڈنفرم لائن کو بالآخر یہ درجہ ملا۔

شہر کا درجہ اکثر کیتھیڈرل، یونیورسٹی یا بڑی آبادی کے ساتھ منسلک ہوتا ہے، لیکن اس کے لیے کوئی مقررہ اصول نہیں ہے۔ اس کا درجہ بادشاہ کی طرف سے وزیروں کے مشورے پر دیا جاتا ہے

اس سے مادی فوائد تو شاید کم ہی ہوتے ہوں، لیکن اکثر کمیونٹیز کو فروغ مل سکتا ہے اور عام طور پر رہائشیوں کے لیے فخر کا باعث ہوتا ہے۔

حکومت کہتی ہے کہ جبرالٹر کو اصل میں ملکہ وکٹوریہ کی طرف سے درجہ دینے کے بعد سرکاری فہرستوں سے خارج کر دیا گیا تھا، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ایسا کیسے ہوا۔

شہروں کے نام سے 81 مقامات کا تازہ ترین ریکارڈ اب شائع کیا گیا ہے

جبرالٹر برطانیہ سے باہر صرف پانچ علاقوں میں سے ایک ہے جسے شہر تسلیم کیا گیا ہے۔ برمودا میں ہیملٹن، سینٹ ہیلینا میں جیمز ٹاؤن اور آئل آف مین کا ڈگلس پہلے ہی اس فہرست میں شامل تھا، جب کہ فاک لینڈز جزائر کا اسٹینلے اس سال جوبلی کے لیے نامزد کیے جانے والوں میں شامل تھا۔

برطانیہ کی کاؤنٹی ایسیکس کے جنوب مشرقی قصبے ساؤتھ اینڈ کو بھی اس سال کے شروع میں ممبر پارلیمان ڈیوڈ ایمیس کے قتل کے بعد شہر کا درجہ دیا گیا تھا۔ ایمیس 1997 سے ساؤتھ اینڈ ویسٹ حلقے کی نمائندگی کر رہے تھے اور انھوں نے شہر کے درجے کے لیے ایک طویل مہم چلائی تھی۔

کابینہ کے دفتر کے وزیر کٹ مالٹ ہاؤس کہتے ہیں: ’اس فہرست میں شامل شہر ناقابل یقین حد تک تاریخ اور ثقافت سے مالا مال ہیں، اور ان علاقوں کے مقامی لوگ اپنے شہر کی اہمیت کو کاغذ پر دیکھ کر بجا طور پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔

’مجھے امید ہے کہ ان جگہوں پر مقیم لوگ، خاص طور پر نئے شہر، اپنے گھر کی بڑھتی ہوئی عالمی حیثیت کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں اور یہ کہ یہ مقامی کاروبار کے لیے مزید اندرونی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا‘

2016 سے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد سے جبرالٹر کی حیثیت اور اسپین کے سرحد کی نگرانی تنازاعات کا باعث بنا ہوا ہے، جزیرہ نما جبرالٹر کو برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے ایگزٹ ڈیل سے خارج کردیا گیا تھا۔

اخراج کے بعد دونوں فریق کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، جس نے بریگزٹ ریفنڈم میں یوپی یونین میں باقی رہنے کی بھاری حمایت حاصل کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close