Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

زیادہ کیلوریز والی غذا سے کینسر اور جلد موت کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، تحقیق

By Akhtar Rasool
ستمبر 22, 2022 3 Min Read
0

برطانوی میڈیکل جریدے میں شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ یا کم غذائیت والی خوراک میں وہ اشیا شامل ہیں جن میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں، ان اشیا میں سوپ، ساسز، پیزا، پہلے سے بنے ہوئے کھانے، ساسیجز، فرینچ فرائز، سوڈا، کوکیز، کیک، ٹافیاں، ڈونٹ، آئس کریم اور دیگر شامل ہیں

نیو یارک یونیورسٹی میں نیوٹریشن، فوڈ اسٹڈیز اور پبلک ہیلتھ کی پروفیسر ماریون نیسلے کا کہنا ہے کہ ‘یقینی طور پر فاسٹ فوڈ یا کم غذائیت والی خوراک کے حوالے سے سینکڑوں مطالعات کیے گئے ہیں اور ان سب سے یہی معلوم ہوا ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے سے کینسر، دل کی بیماری کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔’

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحقیق ماضی میں کی گئی تمام تحقیقات کا تسلسل ہے، فاسٹ فوڈ یا کم غذائی والی اشیا سے واضح طور پر موذی بیماریوں کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے

کیسز کے امکانات میں اضافہ

امریکی تحقیق میں 28 سال سے زائد عمر کے 2 لاکھ سے زائد مرد اور خواتین کا جائزہ لیا گیا، ان میں زیادہ تر افراد مردوں میں فاسٹ فوڈ اور کولوریکٹل کینسر کے درمیان تعلق پایا گیا، کولوریکٹل کینسر امریکا میں تیسرا سب سے زیادہ تشخیص شدہ کینسرہے۔

بوسٹن میں ٹفٹس یونیورسٹی کے فریڈمین اسکول آف نیوٹریشن سائنس اینڈ پالیسی میں کینسر کے وبائی امراض کے ماہر فینگ فانگ ژانگ کا کہنا تھا کہ ‘تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ خواتین کے مقابلے مردوں میں فاسٹ فوڈ کا استعمال زیادہ ہوتا ہے، اور خواتین کے مقابلے مردوں میں کولوریکٹل کینسر کے امکانات 29 فیصد زیادہ ہوتے ہیں’۔

خواتین میں کولوریکٹل کینسر کا خطرہ کیوں نہیں پایا گیا؟

فینگ فانگ ژانگ کا کہنا تھا کہ ‘مردوں کے مقابلے خواتین میں موٹاپے کا رجحان، میٹابولک ہارمون کا کردار مردوں کے مقابلے مختلف ہوتا ہے، شاید اسی لیے خواتین میں مردوں کے مقابلے یہ کینسر ہونے کے امکانات کم ہیں’۔

نیو یارک سٹی میں میموریل سلوان کیٹرنگ کینسر سینٹر کے معدے کے ماہر ڈاکٹر رابن مینڈیلسون، جو اس مطالعے میں شامل نہیں تھے، اِن کا کہنا تھا کہ ‘مردوں کے مقابلے خواتین شاید فاسٹ فوڈ کا متبادل صحت بخش غذا کھاتی ہوں گی’۔

جلدی مرنے کے امکانات

ایک اور تحقیق اٹلی کے شہر مولیس میں کی گئی جہاں 2 لاکھ سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا، اس تحقیق کا مطالعہ 2005 میں شروع کیا گیا تھا، جس میں کینسر، دل اور دماغ میں وبائی امراض کے امکانات کا حوالہ دیا گیا۔

برطانوی میڈیکل جریدے میں شائع تبصرے کے مطابق ایسی اشیا جن میں چینی کی مقدار زیادہ ہو اور دوسری طرف کم غذائیت والی اشیا کی وجہ سے موذی امراض یا جلدی مرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، تحقیق سے پتا چلا ہے کہ دونوں طرح کی خوارک کھانے سے قلبی امراض اور جلدی مرنے کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔

اٹلی میں وبائی امراض کی ماہر ماریالورا بوناسیو کا کہنا تھا کہ ‘غذائیت کے اصول پر بننے والی 80 فیصد خوراک بھی غیر تسلی بخش قرار دی گئی ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جلد مرنے کے امکانات کم غذائیت والی اشیا سے نہیں بلکہ زیادہ فاسٹ فوڈ کھانے یا ان خوراک سے ہے جن میں کیلوزیز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے

Tags:

CancerDiethigh calories
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جاپان : وزیر اعظم کے دفتر کے قریب شہری نے خود کو آگ لگا لی

Next

یوٹیوب کا مواد تخلیق کرنے والوں کے لئے آمدنی کا نیا اقدام

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme