’حکومت سندھ کی سیلاب متاثرین کی مدد‘ نکاسی آب کے لئے احتجاج کرنے والوں پر مقدمہ!

ویب ڈیسک

صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں دھرنا دیے سیلاب متاثرین پر مقدمہ درج کرکے سماجی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا ہے

بدین کے علاقے میں لیفٹ بینک آؤٹ فال (ایل بی او ڈی) سیم نالے پر کٹ لگانے کے لیے جاری دھرنے کے شرکاء پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

کھوسکی تھانے پر درج مقدمے میں 12 نامزد سمیت 40 نامعلوم شرکاء کو ملزم نامزد کیا گیا۔ پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ملزم و سماجی رہنما رمضان لوند کو حراست میں لے لیا

مقدمے کے متن کے مطابق دھرنے کے باعث بیمار بچی وقت پر ہسپتال نہ پہنچ سکی اور دم توڑ گئی۔ بچی کی ہلاکت دھرنے سے سڑک بلاک ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ مقدمہ جاں بحق بچی سمیرا کے ماموں نواز کمہار کی مدعیت میں درج کیا گیا

دھرنا منتظمین کا کہنا ہے کہ بچی کی ہلاکت کا دھرنے سے کوئی تعلق نہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پانی کے قدرتی راستوں کو بحال کر کے لاکھوں کی آبادی کو بچایا جائے۔ زیرو پوائنٹ اور اس سے آگے ان قدرتی راستوں پر حکومتی وڈیروں نے قبضہ کیا ہوا ہے جن کی زمینوں کو بچانے کے لیے کٹ نہیں لگایا جا رہا

دوسری جانب قمبر میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے دورے کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین سے صفائی کروائی گئی اور جھاڑو بھی لگوائی گئی

قمبر میں ریلیف کیمپ کے اطراف انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر سیلاب متاثرین سے صفائی اور جھاڑو لگوائی گئی

سیلاب سے متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی ہدایت پر صفائی اور جھاڑو لگا رہے ہیں، انتظامیہ نےصفائی کرنے کی شرط پر راشن دینے کا وعدہ کیا ہے

جبکہ اسسٹنٹ کمشنر قمبر عمران سومرو کے بقول کسی سیلاب متاثرین کو صفائی کی ذمہ داری نہیں سونپی

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ شخص سے صفائی کا کام لینا ثابت ہوا تو سخت کارروائی کریں گے

ادہر ضلع دادو کے شہر خیر پور ناتھن شاہ سے سیلابی پانی کا اخراج تاحال نہیں ہو سکا، جس پر شہریوں نے احتجاج کیا ہے

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیلابی پانی کے باعث کاچھو کے کئی دیہات کا تحصیل ہیڈ کوارٹر جوہی سے زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے

بھان سعید آباد کا تحصیل ہیڈ کوارٹر سیہون سے بھی زمینی رابطہ منقطع ہے

سیپکو کے ذرائع کے مطابق پانی میں ڈوبے ہوئے گرڈ اسٹیشن کے باعث خیرپور ناتھن شاہ، فرید آباد اور بھان سعید آباد میں بجلی تاحال بند ہے

خیر پور ناتھن شاہ کے کچھ حصوں سے پانی اترنے کے بعد شہریوں کی واپسی جاری ہے

دوسری جانب سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا، گیسٹرو اور دیگر بیماریوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close