کچرے کی چھ درجوں میں تقسیم، اندور بھارت کا صاف ترین شہر کیسے بنا؟

ویب ڈیسک

بھارتی شہر اندور میں روزانہ ایک ہزار 900 ٹن کچرے کو پراسیس کیا جاتا ہے اور اس شہر نے مسلسل چھٹی بار ملک کے ’صاف ترین شہر‘ کا ایوارڈ جیتا ہے

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے ریاستوں کی جانب سے کرائے گئے سالانہ صفائی سروے کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اندور کو پہلا، سورت کو دوسرا اور ناوی ممبئی کو تیسرا نمبر دیا ہے

حکام کے مطابق اندور میں کچرے کی پراسسینگ سے مقامی حکومت کروڑوں روپے کماتی ہے اور مقامی بسوں کو بھی چلانے میں مدد کرتی ہے

واضح رہے کہ بھارت میں کچرے میں سے خشک اور گیلے کے درجے عام ہیں، اندور میں کچرے کو اٹھاتے وقت ہی چھ درجوں میں تقسیم کیا جاتا ہے

ریاست مدھیہ پردیش کے اس شہر کی آبادی پینتیس لاکھ ہے اور اس کو ریاست کا کمرشل دارالحکومت بھی قرار دیا جاتا ہے

اندور میں کچرا ڈالنے والے ڈرم بھی موجود نہیں، اس کے باوجود شہر میں بارہ سو ٹن خشک اور سات سو ٹن گیلا کچرا اٹھایا جاتا ہے

اندور کی میونسپل کارپوریشن کے شعبہ صفائی کے سپرنٹنڈنٹ انجینئیر مہیش شرما بتاتے ہیں ’ہمارے پاس آٹھ سو پچاس گاڑیاں ہیں، جو گھروں اور کمرشل علاقوں سے کچرا اٹھاتی ہیں اور کو چھ درجوں میں الگ کرتی ہیں۔‘

ان گاڑیوں میں ہر قسم کے کچرے کے لیے الگ خانے مختص ہیں، مثلاً صفائی والے استعمال شدہ نیپکن الگ خانے میں جاتے ہیں

مہیش شرما کے مطابق کچرا اٹھاتے وقت اس کو الگ الگ حصوں میں ڈالنا ہی اس کے پراسیسنگ کو آسان بنا دیتا ہے

اندور شہر کی انتظامیہ کے مطابق میونسپل کارپوریشن کا بائیو سی این جی پلانٹ گیلے کچرے سے چلتا ہے اور ایشیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پلانٹ ہے

رواں سال فروری میں وزیراعظم نریندر مودی نے روزانہ ساڑھے پانچ سو ملین ٹن کچرا پراسیس کرنے والے اس پلانٹ کا افتتاح کیا تھا، جس پر ڈیڑھ سو کروڑ بھارتی روپے کی لاگت آئی تھی

یہ پلانٹ سترہ سے اٹھارہ ہزار ٹن بائیو سی این جی اور دس ٹن آرگینک کھاد تیار کرتا ہے

اس پلانٹ سے بنائی گئی سی این جی پر شہر کی ڈیڑھ سو بسیں چلتی ہیں اور یہ کمرشل سی این جی سے پانچ روپے کلو سستی ہے

اندور میونسپل کارپوریشن نے گزشتہ مالی سال کے دوران کچرے کی پراسیسنگ سے چودہ کروڑ پینتالیس لاکھ روپے کمائے۔کارپوریشن کو توقع ہے کہ رواں سال یہ کمائی بیس کروڑ روپے ہوگی

اندور شہر میں گندے پانی کی صفائی کے لیے بھی تین پلانٹ لگائے گئے ہیں، جہاں سے شہر کے دو سو پارکس کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close