Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

آتشزدگی سے ڈیڑھ ماہ قبل سینٹورس مال کے جلنے کی تصویر بنانے والے آرٹسٹ پر تنقید

By Akhtar Rasool
اکتوبر 11, 2022 2 Min Read
0

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں 9 اکتوبر کو آگ لگنے کے بعد ایک آرٹسٹ کی ڈیڑھ ماہ قبل بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں ، جنہوں نے فوٹوشاپ کے ذریعے بنائی گئی تصویر میں مذکورہ شاپنگ مال کو جلتے ہوئے دکھایا تھا

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینٹورس شاپنگ مال کی چوتھی منزل پر آگ بھڑک اٹھی تھی، جس پر مسلسل دو گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پایا گیا تھا

شاپنگ مال میں آگ لگنے کے بعد اس کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور اسی دوران رواں برس اگست میں مذکورہ شاپنگ مال کی جلنے کی تصویر بنانے والے آرٹسٹ کی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں

بعد ازاں مذکورہ آرٹسٹ سید صائم نے اپنی سینٹورس مال کے جلنے کی بنائی گئی تصاویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ انہیں بددعائیں دے رہے ہیں

انہوں نے پرانی ٹوئٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اگست میں وہ بوریت کا شکار تھے تو انہوں نے فوٹوشاپ پر سینٹورس مال کے جلنے کی تصویر بنائی تھی اور اتفاق ہے کہ اب شاپنگ مال کو عین اسی طرح ہی آگ لگی، جیسے انہوں نے تصاویر بنائی تھیں

انہوں نے اپنی تصاویر بنانے اور سینٹورس مال میں آگ لگنے کو سال کی بدترین اور خوفناک چیز بھی قرار دیا

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اگست میں انہوں نے سینٹورس مال کی جلنے کی تصاویر بنانے کے بعد اپنی یونیورسٹی کے جلنے کی تصاویر بھی بنائی تھیں اور اب نہ جانے یونیورسٹی کا کیا ہوگا؟

واضح رہے کہ سید صائم نے اگست 2022ع میں اقرا یونیورسٹی میں آگ لگنے کی تصاویر بنا کر انہیں بھی ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا

آرٹسٹ کی جانب سے ڈیڑھ ماہ قبل سینٹورس مال میں آگ لگنے کی تصاویر بنانے اور اب شاپنگ مال میں آگ لگنے کے بعد کئی لوگوں نے ان کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے جلنے کی تصاویر بناتے وقت کوئی خاص دعا مانگی تھی کیا؟

Tags:

ArtistBurring PaintCentaurusCentaurus MallIslamabadPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیر داخلہ کا ’آڈیو لیکس‘ کا تنازع ’حل‘ کرنے کا دعویٰ، ”عملے نے پیسوں کےلئے یہ کام کیا“

Next

ایرانی حکومت کا احتجاج پر کریک ڈاؤن: طلبہ اور ورکرز کی مزاحمت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme