فیس بک جنوری کو اپنی ڈیجیٹل کرنسی ’لبرا‘ متعارف کرانے کو تیار

ویب ڈیسک

فیسبک انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری 2021ع میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی ’لبرا‘ صارفین کو پیش کر دیں گے

تفصیلات کے مطابق فیس بک نے بالآخر اپنی ڈیجیٹل کرنسی کو ایک ماہ بعد یعنی جنوری 2021ع کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ گزشتہ برس سے اپنی ڈیجیٹل کرنسی ’لبرا‘ کو متعارف کرانے کے لیے مسلسل کوششوں میں مصروف تھے

ایک غیر ملکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لبرا کی لانچنگ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرلیا گیا ہے لیکن جنوری 2012ع میں بھی فیسبک کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی لبرا کا محدود ورژن ہی متعارف کرایا جا سکے گا۔
فی الحال فیسبک امریکی ڈالرز والی ڈیجیٹل کرنسی پیش کر رہا ہے تاہم بعد میں کسی وقت اس پروجیکٹ میں مزید کرنسیوں کو بھی شامل کیا جائے گا

اس سے قبل فیسبک نے لبرا کو مختلف قیمتوں کے لحاظ سے ڈیجیٹل سکوں کی شکل میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب امکان ہے کہ پالیسی میں تبدیلی کی جائے گی

لبرا کی پیشکش میں حائل رکاوٹوں میں سب سے بڑی مشکل اکتوبر 2019ع میں پے پال، ماسٹر، ویزا اور ای بے وغیرہ کو خود کو فیسبک کی ڈیجیٹل کرنسی کے پروجیکٹ سے علیحدہ کرلینا تھا. ان مالیاتی کمپنیوں کے خود کو فیس بک ڈیجیٹل کرنسی کے پروجیکٹ سے علیحدہ کرنے کی وجہ سے لبرا کی لانچنگ میں تاخیر ہوئی تاہم اب جنوری 2021ع میں محدود ورژن کے ساتھ لبرا صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close