Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بلوچستان: گوادر میں ’حق دو تحریک‘ کا ایک بار پھر دھرنا

By Akhtar Rasool
نومبر 8, 2022 2 Min Read
0

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ’حق دو تحریک‘ کی جانب سے ایک بار پھر دھرنا دیا جا رہا ہے

گذشتہ تیرہ دنوں سے جاری دھرنے کے شرکا سمندر میں غیر قانونی ماہی گیری، سرحدی تجارت کی بحالی، سکیورٹی چیک پوسٹوں کے خاتمے، لاپتہ افراد کی بازیابی اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں

دھرنا گوادر کے پورٹ روڈ وائی چوک پر دیا جا رہا ہے اور شرکا راتیں بھی سڑک پر گزار رہے ہیں- احتجاج میں سیاسی کارکن، ماہی گیر اور فنکار بھی شریک ہیں

روزانہ رات کو مقامی فنکار ثقافتی شوز اور اسٹیج ڈرامے پیش کر کے احتجاج کو منفرد بنا رہے ہیں

یاد رہے کہ ’گوادر کو حق دو‘ تحریک نے گذشتہ سال بتیس دنوں تک اسی مقام پر دھرنا دیا تھا اور 16 دسمبر 2021ع کو وزیراعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد احتجاج ختم کر دیا تھا

احتجاج کی قیادت کرنے والے مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی نے ہمارے پانچ بڑے مطالبات پر ایک ماہ کے اندر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی

انہوں نے کہا ”ہمارے ساتھ تحریری معاہدہ بھی کیا، تاہم وزیراعلٰی نے وعدے کی پاسداری نہیں کی اس لیے ہم نے گیارہ ماہ بعد دوبارہ احتجاج شروع کر دیا ہے“

مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری اور ممنوعہ جالوں کا استعمال اب بھی جاری ہے، جس سے نہ صرف مچھلیوں اور سمندری حیات کی نسل کشی ہو رہی ہے بلکہ گوادر کے مقامی ماہی گیر بھی بے روزگار ہو رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ سرحدی تجارت کی بحالی اور اختیارات ایف سی سے لے کر ضلعی انتظامیہ کو دینے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری سکیورٹی چیک پوسٹوں کو بھی ختم نہیں کیا گیا جبکہ لوگوں کی تذلیل بھی کی جارہی ہے

واضح رہے کہ گذشتہ برس حق دو تحریک کے احتجاج کو ہزاروں کی تعداد میں خواتین کی شرکت کے باعث شہرت ملی تھی، تاہم رواں سال خواتین دھرنے میں شریک نہیں ہیں

اس حوالے سے مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں خواتین کی بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی

حق دو تحریک کو رواں سال مئی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں گوادر میں واضح اکثریت ملی تھی- احتجاج میں نومنتخب بلدیاتی نمائندے بھی شریک ہیں

مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا ”بلدیاتی انتخابات کا اگلا مرحلہ اب تک مکمل نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے ہماری ضلعی حکومت نہیں بن سکی۔ ضلعی حکومتوں کو فعال کرکے اختیارات دیے جائیں تو ہم بہت سے مسائل مقامی سطح پر حل کرسکیں گے“

ان کا کہنا تھا کہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاجی دھرنا جاری رکھا جائے گا۔

Tags:

BalochistanGwadarProtest
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بولڈ فرانسیسی ماڈل میرین الہیمر کا قبولِ اسلام

Next

اقوام متحدہ کے سربراہ کا عالمی رہنماؤں کو ’اجتماعی خودکشی‘ کا انتباہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme