Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمیماحولیات

اقوام متحدہ کے سربراہ کا عالمی رہنماؤں کو ’اجتماعی خودکشی‘ کا انتباہ

By Akhtar Rasool
نومبر 8, 2022 2 Min Read
0

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریش نے پیر کو مصر میں موسمیاتی سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماؤں کو متنبہ کیا کہ انسانیت کو عالمی حدت کے خلاف جنگ میں مل کر کام کرنے یا ’اجتماعی خودکشی‘ میں سے کسی ایک کے سخت انتخاب کا سامنا ہے

وہ تقریباً ایک سو سربراہان مملکت سے حکومت شرم الشیخ کے بحیرہ احمر کے ریزورٹ میں دو دن سے ملاقات کر رہے ہیں، جنہیں ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں کمی اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے اثرات سے تباہ حال ترقی پذیر ممالک کو مالی طور پر واپس لانے کے مطالبات کا سامنا ہے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے پیر کو مندوبین سے اپنے خطاب میں کہا ”دنیا موسمیاتی جہنم کی طرف جانے والی شاہراہ پر ہے اور ہمارا پیر ایکسلیریٹر پر ہے“

گوتریش، جو اس بات کے لیے مشہور ہیں کہ وہ اپنی بات کہنے کے لیے الفاظ کو چباتے نہیں ہیں، نے مندوبین سے خطاب میں کہا ”دنیا تیزی سے اس مقام کی طرف بڑھ رہی ہے، جہاں موسمیاتی تباہی کو واپس پلٹانا ناممکن ہو جائے گا“

ان کا کہنا تھا ”موسمیاتی تبدیلی ایک مختلف ٹائم لائن اور پیمانے پر ہے۔ یہ ہمارے دور کے مسئلے کو واضح کر رہی ہے۔ یہ ناقابلِ قبول، غیر معمولی اور اپنے آپ کو دھوکہ دینا ہے کہ اسے پس پشت ڈال دیا جائے“

واضح رہے کہ گزشتہ روز موسمیاتی تبدیلی پر سربراہ کانفرنس کوپ 27 مصر کا تفریحی مقام پر آغاز ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے برطانیہ نے کوپ کی صدارت مصر کے حوالے کی تھی

کوپ27 کو ’عمل درآمد کوپ‘ کا نام دیا گیا ہے، کیونکہ اس کا مقصد وعدوں کو زمین پر عملی شکل دینا اور بحران پر قابو پانے کے لیے عزم کو مضبوط بنانا ہے

اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ”ہدف سب کے لیے قابلِ تجدید اور سَستی توانائی فراہم کرنا ہونا چاہیے“ خاص طور پر انہوں نے امریکہ اور چین سے اس کی رہنمائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اخلاقی طور پر لازم ہے کہ زیادہ آلودگی پھیلانے والے ممالک کمزور ممالک کی مدد کریں

چینی رہنما شی جن پنگ، جن کا ملک دنیا میں سب سے زیادہ گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کرنے والا ملک ہے، سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔

Tags:

ClimateClimate changecollective suicideEnvironmentUNWarminngworld leaders
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان: گوادر میں ’حق دو تحریک‘ کا ایک بار پھر دھرنا

Next

مختلف کینسر کو 12 مرتبہ شکست دینے والی خاتون پر ماہرین حیران

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme