Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سیلاب زدہ علاقوں میں تقریباً سوا کروڑ افراد کو غربت کا سامنا، رپورٹ

By Akhtar Rasool
دسمبر 23, 2022 3 Min Read
0

پوسٹ ڈزاسٹر نیڈز اسیسمنٹ (پی ڈی این اے) کی طرف سے سیلاب کے حوالے سے جاری کی گئی ضمنی رپورٹ کے مطابق آفت زدہ علاقوں میں اضافی 19 لاکھ گھرانوں اور تقریباً ایک کروڑ 21 لاکھ افراد کو کثیر جہتی غربت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے

پی ڈی این اے نے تخمینہ لگایا ہے کہ چاروں صوبوں کے آفت زدہ علاقوں میں ایک کروڑ 21 لاکھ افراد اور 19 لاکھ گھرانوں کو صحت، صفائی ستھرائی، وضع حمل کے دوران معیاری دیکھ بھال، بجلی اور اپنی ملکیت کے نقصان تک رسائی سے واضح طور پر بڑھتی ہوئی محرومیوں کا سامان کرنا ہوگا

گزشتہ روز جاری ہونے والی ضمنی رپورٹ کے مطابق آفت زدہ اضلاع میں کثیر جہتی غربت 37 اعشاریہ 8 سے بڑھ کر 43 اعشاریہ 7 تک پہنچنے کا امکان ہے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں غیر مالیاتی غربت میں گھرانوں کا اعداد و شمار سب سے زیادہ یعنی 48 لاکھ ہوگا اور اس کے بعد خیبرپختونخوا میں 46 لاکھ، پنجاب اور اور بلوچستان میں 12 لاکھ گھرانوں کا غیر مالیاتی غربت سے متاثر ہونے کا امکان ہے

تاہم مجموعی طور پر سب سے زیادہ غربت بلوچستان میں ہوگی، جس کا تخمینہ 81 اعشاریہ 1 فیصد اس کے بعد خیبرپختونخوا میں 60 اعشاریہ 6 فیصد اور تسیرے نمبر پر سندھ میں 54 اعشاریہ 9 فیصد غربت ہوگی

رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں کے سیلاب زدہ علاقوں میں 87 سے 91 فیصد گھر لوگوں کی ذاتی ملکیت ہے لیکن شہری علاقوں میں 18 سے 31 فیصد متاثر گھرانے کرائے پر لیے ہوئے تھے۔ اسی طرح خواتین کی سربراہی میں چلنے والے گھروں کا تعداد بلوچستان کے دیہی علاقوں میں 4 فیصد اور سندھ کے شہری علاقوں میں یہ تعداد 11 فیصد ہے

پلاننگ کمیشن کی سربراہی اور ایشیائی ترقیاتی بینک، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی معاونت سے تیار کردہ ضمنی رپورٹ میں انسانی اثرات کی تشخیص اور مکمل 17 شعبوں کی تشخیص کا تجزیہ کیا گیا ہے

پی ڈی این اے کی ضمنی رپورٹ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 94 آفت زدہ علاقوں پر مشمتل ہے جس میں 11 اکتوبر تک نقصان کا تخمینہ شامل کیا گیا ہے

رپورٹ کے مطابق قومی سطح پر کثیر جہتی غربت کا تخمینہ ظاہر کرتا ہے کہ آفت زدہ اضلاع میں آبادی متاثرہ آبادی 11.3 فیصد سے بڑھ کر 15.5 فیصد ہو جائے گی جس سے اضافی 15 لاکھ گھرانے متاثر ہوں گے جو کہ پانی کے بہتر ذرائع تک رسائی سے محروم ہوں گے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پینے کے صاف پانی تک محدود رسائی کی وجہ سے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور انفیکشنز کا خطرہ بڑھنے کا امکان ہے جس سے طرح صحت کی مسائل پر بہت زیادہ دباؤ پڑے گا اور بیماری اور غربت کا سلسلہ جاری رہے گا

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ آفت زدہ علاقوں میں غذائی قلت کا سامنا کرنے والی آبادی 7 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 46 لاکھ تک پہنچ جائے گی جہاں غذائی امداد کے ضرورت مندوں کی اضافی تعداد سندھ میں سب سے زیادہ یعنی 43 لاکھ ہے اور دوسرے نمبر پر خیبرپختونخوا میں 17 لاکھ جبکہ پنجاب میں 90 ہزار اور بلوچستان میں 80 ہزاراضافی لوگوں کو غذائی امداد کی ضرورت ہے

سب سے زیادہ متاثر ہونے والی آبادی پسماندہ غریب لوگوں کی ہے جو مزدوری/زرعی اجرت پر منحصر ہیں، اس کے علاوہ معذور افراد، اور چھوٹے آبادگار شامل ہیں جو اپنی کاشت کاری دوبارہ شروع کرنے کے لیے زرعی سامان خریدنے کے متحمل نہیں ہیں

رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ربی کے فصل خاص طور پر گندم کی اگائی میں تاخیر کی وجہ سے پہلے ہی غذائی قلت کی صورتحال مزید خراب ہونے کا امکان ہے

رپورٹ کے مطابق خوراک کی قلت اور پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی تک رسائی سے محرومی سے ہونے والی وسیع بیماریاں طویل مدت میں ترقی کی شرح پر واضح اثر ڈالیں گی۔

Tags:

Balochistanbalochistan floodsbalochistan floods newsbalochistan floods news todaybalochistan heavy floodflash floods pakistanflood in balochistanflood in pakistanflood in pakistan 2022flood in sindhfloods in pakistanfloods in pakistan 2022floods pakistanlatest news balochistan floodsPakistanpakistan floodpakistan flood 2022pakistan floodingpakistan floodspakistan floods aftermathpakistan latest newspakistan news
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی: اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر قتل کے واقعات پولیس کے لیے چیلنج بنے ہوئے ہیں

Next

‘گوادر حق دو’ تحریک چینی باشندوں سے بندرگاہ خالی کرنے کا مطالبہ کیوں کر رہی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme