Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بھارت نے گیمبیا میں ستر بچوں کی ہلاکت کی وجہ بننے والی دوا کو جعلی قرار دے کر جان چھڑا لی

By Akhtar Rasool
دسمبر 29, 2022 2 Min Read
0

ایک بھارتی کمپنی کے تیار کردہ ، کھانسی اور زکام کے علاج کی دوا پینے سے افریقی ملک گیمبیا میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت کے ادویات کی نگرانی کرنے والے ادارے نے ملک بھر میں دواؤں کی کچھ فیکٹریوں ’جانچ پڑتال‘ شروع کر دی ہے

بھارت کی وزارت صحت نے منگل کو بتایا ”جانچ پرکھ کا مقصد ادویات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ بھارت کو ’دنیا کی فارمیسی‘ کہا جاتا ہے اور اس کی دواؤں کی برآمدات گزشتہ دس برسوں کے دوران دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں بھارت نے ساڑھے چوبیس ارب ڈالر کی ادویات برآمد کی تھیں“

گیمبیا میں کم از کم ستر بچوں کی موت سے بھارت کی دوا ساز انڈسٹری کی شہرت کو نقصان پہنچنے کے پیش نظر بھارت کا کہنا ہے ”دوائیں بنانے والی نئی دہلی کی کمپنی ’میڈن فارماسیوٹیکل لمیٹڈ‘ کی اس میں کوئی غلطی نہیں ہے“

وزارت نے کہا کہ وہ ایسے ڈرگ مینوفیکچرنگ یونٹس کا معائنہ کر رہی ہے، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ غیر معیاری، ملاوٹ شدہ یا جعلی ادویات بنارہی ہیں، تاہم انہوں نے کسی کمپنی کا نام نہیں لیا

صحت کے کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں ادویات تیار کرنے کے ضابطے خاصے نرم ہیں، خاص طور پر ریاستوں کی سطح پر، جہاں ہزاروں فیکٹریاں کام کرتی ہیں

حکومت نے اکتوبر میں، ریاست ہریانہ میں قائم کمپنی میڈن کی تمام پیداوار کو معیار کے خلاف ادویات تیار کرنے پر معطل کر دیا تھا

لیکن بھارت کے ادویات کی جانچ کرنے والے ایک اعلیٰ افسر نے اس ماہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو بتایا کہ میڈن کمپنی نے کھانسی کے جو سیرپ گیمبیا بھیجے تھے، اسی کے ساتھ کی کھیپ کا معائنہ کیا گیا۔ وہ حکومتی معیار کے مطابق تھے۔ میڈن کا بھی کہنا تھا کہ اس کی دوائیں معیاری ہیں

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ گھانا اور سوئٹزرلینڈ کی لیبارٹریز میں جب میڈن سیرپ کا تجزیہ کیا گیا تو اس میں الکوحل کے کچھ اجزاء کی زیادہ مقدار میں پائی گئی

گیمبیا کی ایک پارلیمانی کمیٹی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ کم از کم ستر بچوں کے گردے یہ دوا لینے سے شدید زخمی ہوئے، جن سےان کی موت واقع ہوئی۔ کمیٹی کا کہنا تھا کہ دوا بنانے والی بھارتی کمپنی ، میڈن اس کی ذمہ دار ہے اور اس کے ساتھ ہی پارلیمانی کمیٹی نے اپنی حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ اس کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

Tags:

business is booming for the italian mafiacauses of heart attack in young agecauses of heart attack in young peopleChildrencough syrup in gambiacough syrups banned in gambiafake medicinefake viriginity blood capsulefake viriginity capsulesfalsified substandard medicinesGambiagambia deathsindian cough syrup banned by whoindian cough syrup gambiamaids in indiaprostitution in indiathe gambiathe youngest bridewho indian cough syrup gambia
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بالآخر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی دو دھڑوں میں بٹ گئی، خوشحال کاکڑ باغی دھڑے کے سربراہ

Next

’بے بس خیالوں میں، ندیوں میں نالوں میں‘ کراچی بورڈ کے فزکس کے پرچے میں طالب علم نے علی ظفر کا گانا لکھ دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme