Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

چین کی حیرت انگیز ایجاد، ہوا کو جلا کر مختلف اشکال بنانے والی طاقتور لیزر بنا لی!

By Akhtar Rasool
جنوری 1, 2023 2 Min Read
0

چینی سائنسدانوں نے انتہائی طاقت ور لیزر متعارف کروائی ہے جو ہوا کو جلا کر مختلف اشکال بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے

چینی شہر ووہان میں کام کرنے والی سائنسدانوں کی ٹیم نے ہوا میں چینی حروف بنا کر لیزر مشین کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ ان اشکال کو کسی بھی زاویے سے دیکھا اور ہاتھ لگایا جا سکتا ہے

چین میں تیار کی گئی یہ لیزر انتہائی مختصر شعاعوں کو استعمال کر کے انہیں روشنی میں تبدیل کرتے ہوئے الیکٹرونز کو ہوا کے مالیکیولز سے الگ کر دیتی ہے

محققین نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ٹیکنالوجی دماغ کی تصاویر بنانے سے لے کر کوانٹم کمپیوٹنگ تک مختلف شعبوں میں استعمال کی جا سکتی ہے

اخبار ’ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘ کے مطابق ووہان اوپٹکس ویلی میں ہونگ ٹو لیبارٹری آف الٹرا فاسٹ لیزر کے ممتاز سائنسدان کاؤ ژیانگ ڈونگ نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کو بتایا ’جدید ترین آلے کی مدد سے ہم کاغذ اور روشنائی کا استعمال کیے بغیر ہوا میں تصاویر بنا سکتے ہیں۔ یہ مظاہرہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والی ہماری تحقیق کا نچوڑ ہے۔‘

لیزر کے ذریعے ہوا میں اشکال لیزر شعاعیں چھوڑ کر بنائی جاتی ہیں، جو چند فیمٹو سیکنڈز تک قائم رہتی ہیں

ایک فیمٹو سیکنڈ، ایک سیکنڈ کے ایک ہزار کھربویں یا ایک ارب کے دس لاکھویں حصے کے برابر ہوتا ہے لیکن ان شعاعوں کو ہوا میں چھوڑنے کے لیے دس لاکھ میگاواٹ بجلی کی ضرورت پڑتی ہے

ہوا کو روشنی میں تبدیل کرنے کے لیے توانائی کی کثافت کو فی مربع سینٹی میٹر لگ بھگ ایک کھرب واٹس کی ضرورت ہوتی ہے

لیزر کی نقاب کشائی چینی صدر شی جن پنگ کے ووہان میں لیزر کمپنیوں کا دورہ کرنے کے چند ہفتوں بعد ہوئی

یہ پیش رفت ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں کو فروغ دینے کے منصوبے کے تحت ہوئی ہے

صدر شی نے اپنے دورے میں سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس طرح کی ٹیکنالوجیز کی تیاری کو ’بڑی فوری ضرورت‘ قرار دیا۔

Tags:

amazing earth phenomenaamazing natural phenomena around the worldangle grinder inventionburning laserhow tohow to make a radioinventionslaserlaser (invention)laser diode (invention)powerful antennapowerful chainsawpowerfull lasershape shifting moleculesthe pillars of a great powerthe pillars of a great powerⅱwhat happens to human body after deathworld's most powerful laserworlds most powerful chainsaw
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جنرل (ر) باجوہ نے تحریک عدم اعتماد میں پی ڈی ایم کی مدد کی، مصطفیٰ کھوکھر

Next

رونالڈو سے معاہدہ: 24 گھنٹے میں النصر کلب کے انسٹاگرام فالورز میں 25 لاکھ کا اضافہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme