Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

جنرل (ر) باجوہ نے تحریک عدم اعتماد میں پی ڈی ایم کی مدد کی، مصطفیٰ کھوکھر

By Akhtar Rasool
جنوری 1, 2023 3 Min Read
0

پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رہنما اور بلاول بھٹو کے ترجمان رہنے والے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی مدد کی تھی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیسے کامیاب ہوئی اور عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے میں پی ڈی ایم کو کس کی مدد حاصل تھی؟ ان سوالات کے جوابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ڈان نیوز ٹی وی کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں اہم انکشافات کیے

سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے میزبان نادر گرامانی کے ساتھ ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ سابق آرمی نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں پی ڈی ایم کی مدد کی تھی

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق اب تمام باتیں اور شواہد سامنے آرہے ہیں

انہوں نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں عمران خان کی جانب سے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق آرمی چیف کو توسیع دینے کے لیے بارہ منٹ کے اندر تاریخی قانون سازی ہوئی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ قمر جاوید باجوہ خود اپنی مدت میں توسیع کے خواہاں تھے، اسی لئے یہ قانون بنایا گیا تھا

پیپلزپارٹی کے سابق رہنما نے کہا کہ سابق آرمی چیف کو مدت میں توسیع دلوانے میں اسٹیبلشمنٹ کا اثر رسوخ تھا، اختلافات کے باوجوہ تمام سیاستدان آنن فانن قانون پر متفق ہوگئے تھے

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اب متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے دھڑوں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم کے اپنے رہنماء کہہ رہے ہیں کہ انہیں اکٹھا کرنے میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہے

انہوں نے مزید کہا کہ فروری 2022 میں کہا گیا ہم نیوٹرل ہیں لیکن ادارے آج بھی نیوٹرل نہیں ہے

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں تحریک انصاف میں جانے کا کہا گیا تھا

انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا ’میں نے اپنا استعفی فروری میں ہی دے دیا تھا لیکن ملک میں جاری مہنگائی اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث استعفیٰ دینے میں تاخیر کا فیصلہ کیا‘

پیپلزپارٹی کے سابق رہنما نے یہ بھی کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے دباؤ میں آکر عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں دیا گیا بیان واپس لیا تھا

خیال رہے کہ 24 اکتوبر 2022 کو بلاول بھٹو نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں پاکستان کا وزیر خارجہ بن کر آج عاصمہ جہانگیر سے مل رہا ہوتا تو میرے خیال میں وہ مجھ سے پوچھتیں کہ بلاول آپ ڈینجرس اور ڈفر سے ڈیل کر کے تو وزیر خارجہ نہیں بنے؟ میں خوشی سے عاصمہ جہانگیر صاحبہ کو یقین دلاتا کہ ایسا بالکل نہیں ہے بعد ازاں بلاول بھٹو نے بلاول بھٹو اپنا بیان واپس لے لیا تھا

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کے وقت جس طرح کیمرے لگے، وہ کسی عام شخص کا کام نہیں تھا

ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا طریقہ کار درست نہیں تھا

خیال رہے کہ گزشتہ سال 2021 میں اپوزیشن کے پاس پاس 99 میں سے 57 سیٹیں تھیں لیکن اس اہم اجلاس میں آٹھ سینیٹرز (پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے) غیر حاضر رہے اور حتمی کاؤنٹ میں حکومت نے محض ایک ووٹ سے برتری حاصل کر لی

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ اجلاس سے غیرحاضری پر اُن کی اپنی جماعت سے تنقید کا سامنا تھا، اس اجلاس کے دوران اپوزیشن کے سینیٹرز کے غیرحاضر ہونے کے باعث حکومت نے اپوزیشن کی برتری کے باوجود اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کروا لیا تھا

تاہم سینیٹ کی کارروائی کے بعد یوسف رضا گیلانی اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے تھے بعد ازاں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن رہنماؤں کی اکثریت ہونے کے باوجود یہ بل کیسے منظور ہوا۔

Tags:

army chief general qamar javed bajwaarmy chief of pakistanarmy chief pakistanarmy chief qamar javed bajwaarmy role in pakistan politicsgeneral bajwageneral qamar javed bajwanext army chief of pakistannext army chief of pakistan after bajwaPakistanPakistan Armypakistan army and politicspakistan army chiefpakistan army chief general bajwapakistan army chief general qamar javed bajwapakistan army chief qamar javed bajwapakistan army chief tenurepakistan militarypakistan new army chiefpakistan newspakistan pm imran khanPakistan Politicspakistan politics documentarypakistan politics explainedpakistan politics fightpakistan politics historypakistan politics todayPakistani ArmyPakistani Politicsqamar javed bajwarole of army in pakistani politics
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان عوامی پارٹی کے تین ارکانِ اسمبلی سمیت متعدد رہنما پیپلزپارٹی میں شامل

Next

چین کی حیرت انگیز ایجاد، ہوا کو جلا کر مختلف اشکال بنانے والی طاقتور لیزر بنا لی!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme