میسینجر کو الگ ایپ کے طور پر استعمال کرنے کا جھنجھٹ ختم، فیسبک میں ضم کر دیا گیا

ویب ڈیسک

میسینجر کو ایک الگ ایپ کے طور پر استعمال کرنا بھی ایک اضافی جھنجھٹ تھا، لیکن اب صارفین میسینجر ایپلیکیشن کے بغیر ہی فیسبک پر چیٹنگ کر سکیں گے کیونکہ معروف سوشل ویب سائٹ فیسبک نے نو سال بعد چیٹنگ فیچر میسینجر کو پھر سے اپنا حصہ بنا لیا ہے

یاد رہے کہ میسینجر کی الگ ایپلیکیشن کو 2014ع میں متعارف کرایا گیا تھا، تاکہ اسے میسینجنگ ایپلیکیشن کے طور پر آگے بڑھایا جا سکے

میسینجر کو الگ ایپلیکیشن کا درجہ دیے جانے کے بعد صارفین کو فیسبک کا انباکس موبائل پر استعمال کرتے وقت میسینجر کی ایپ الگ سے ڈاؤنلوڈ کرنی پڑتی تھی

اگرچہ موبائل صارفین فیسبک انباکس میں ہی میسیجز کرتے تھے، تاہم ایسا کرنے کے لیے انہیں لازمی طور پر میسینجر کی ایپلیکیشن فون میں ڈاؤنلوڈ کرنی پڑتی تھی

میسینجر ایپلیکیشن صارفین کو یہ سہولت بھی فراہم کرتی تھی کہ اگر صارف چاہیں تو اسی ایپ کو ڈفالٹ میسیجنگ ایپ بنائیں، جس کے بعد موبائل پر موصول ہونے والے عام پیغامات بھی اسی ایپلیکیشن پر نظر آتے تھے

تاہم حال ہی میں فیسبک انتظامیہ نے میسینجر کو فیسبک میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد موبائل صارفین کو سہولت فراہم کرنا تھا

اب صارفین میسینجر ایپلیکیشن کو موبائل میں ڈاؤنلوڈ کیے بغیر ہی فیسبک کا انباکس استعمال کر سکتے ہیں

میسینجر کے فیسبک میں ضم ہونے پر کئی صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے سال 2023ع کی پہلا اچھا فیچر قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close