محکمہ موسمیات کی ہفتے سے پیر تک مزید بارشوں کی پیشن گوئی

نیوز ڈیسک

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے پیر تک مزید بارشوں کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہفتے سے پیر تک ملک میں کہیں تیز تو کہیں شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی اور موسلادھار بارشوں کا امکان ہے.

اعلامیے کے مطابق کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، نواب شاہ، دادو، تھرپارکر، ننگر پارکر، میرپور خاص، اسلام کوٹ، عمر کوٹ، سانگھڑ، سکھر اور لاڑکانہ کے مختلف مقامات پر ہفتے کی شام سے پیر کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں لسبیلہ، خضدار، آواران، بھارکھان. ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، کوہلو اور سبی میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی توقع ہے.

جب کہ اس دوران بہاولپور، رحیم یار خان، خان پور، راجن پور، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال اور ساہیوال میں بھی موسلادھار بارشوں کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات نے کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، میرپور خاص اور بدین میں اتوار اور پیر کو ایک بار پھر شدید بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کردی ہے.

اس دوران سبی، قلات، خضدار، لسبیلہ، ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں شدید طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے.

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے اعلامیے میں تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی وارننگ جاری دی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close