ارجنٹائن: لیونل میسی کی ’پیدائش میں سات سو فی صد اضافہ‘

ویب ڈیسک

ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کو تاریخ میں تیسری بار فیفا ورلڈکپ چیمپئن بننے میں اہم کردار ادا کرنے والے کپتان اور اسٹار کھلاڑی لیونل میسی اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور اپنے ہم وطنوں کی آنکھ کا تارا بن چکے ہیں

ارجنٹائن میں ان دنوں ہر کوئی لیونل میسی بننا چاہتا ہے اور اپنی اس خواہش کو وہ اب اپنے بچوں کے ذریعے یوں پورا کر رہے ہیں کہ ملک میں اکثر بچوں کے نام معروف ہیرو کے نام لیونل میسی کے نام پر رکھے جا رہے ہیں اور یہ رجحان عروج پر پہنچ چکا ہے

یاد رہے کہ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں گزشتہ ماہ ارجنٹائن نے فرانس کو شکست دے کر فتح کی ٹرافی اپنے نام کر لی تھی، جس نے اسٹار کھلاڑی کو بامِ عروج پر پہنچا دیا

ارجنٹائن کے صوبے سنٹافی میں سول رجسٹری کے دفتر نے گزشتہ ہفتے پیدا ہونے والے بچوں میں لیونل یا لیونیلا کے نام میں سات سو فیصد اضافے کا انکشاف کیا ہے

ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی سنٹافی ریجن کے شہر روزاریو میں 24 جون1987ع کو ارجنٹائن کے شہر پیدا ہوئے تھے

رجسٹریشن آفس کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2022ع تک اس صوبے میں نئے پیدا ہونے والے بچے لیونل یا لیونیلا کے ناموں کے لیے تقریباً چھ بچے ماہانہ رجسٹر ہوتے تھے

نومبر میں فٹبال ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے ہی ارجنٹائن میں قومی ٹیم کے کپتان کے اعزاز میں اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں اس نام کے یہ اعداد و شمار بڑھنے لگے، اس نام کی رجسٹریشن بتیس تک پہنچ گئی

ورلڈکپ کے فائنل کے مہینے دسمبر 2022ع میں میسی کے آبائی صوبے میں پیدا ہونے والے ایسے بچوں کی تعداد انچاس رہی، جن کی لیونل یا لیونیلا کے نام سے رجسٹریشنز ہوئیں اور یہ اضافہ ستمبر کے مقابلے میں سات سو فی صد ہے

واضح رہے کہ اعداد وشمار کے مطابق نومولود میں سے بائیس کا تعلق میسی کے آبائی شہر روزاریو سے، جبکہ بیس کا تعلق سینٹافی سے اور سات کا تعلق دیگر علاقوں سے ہے

دلچسپ بات یہ ہے کہ قبل ازیں 2014ع میں روزاریو شہر کے حکام نے والدین کی جانب سے بچوں کا نام ’میسی‘ رکھنے پر پابندی عائد کر دی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ صرف ایک ہی نام مردم شماری کے کارکنوں کے لیے مشکلات کا باعث بنے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close