Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پاکستان: بدلتے موسموں کے باعث فروری کا شمار بھی گرم مہینوں میں ہونے لگا!

By Akhtar Rasool
فروری 23, 2023 4 Min Read
0

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کے دوران پاکستان کے میدانی علاقوں میں سردی ختم ہو چکی ہے، جو گذشتہ سالوں کی نسبت موسم کا ایک غیر معمولی مظہر ہے

محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق شمالی علاقہ جات میں فروری کے مہینے کے دوران اوسط درجہ حرارت تین سے چھ ڈگری سیلسیس، جبکہ کراچی سمیت سندھ میں بارہ سے چودہ ڈگری رہتا ہے

کراچی میں تعینات محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ماہ فروری کا شمار سرد مہینوں میں ہوتا ہے، لیکن رواں سال درجہِ حرارت میں اضافہ ہوا ہے

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا ”پاکستان کے میدانی علاقوں (صوبہ سندھ، جنوبی پنجاب میں ملتان، ڈی جی خان، رحیم یار خان، بہاولپور اور بہاولنگر اور جنوبی بلوچستان کے میدانی علاقے لسبیلہ اور تربت) میں معمول سے زیادہ درجہِ حرارت ریکارڈ کیا گیا ”تو اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ ملک کے میدانی علاقوں میں سے سردی ختم ہو گئی ہے“

سردار سرفراز کے مطابق ملک کے شمالی اور پہاڑی علاقوں میں ابھی موسم سرد ہے، لیکن وہاں بھی اس طرح کی سردی نہیں، جو ماضی میں فروری کے مہینے میں ہوا کرتی تھی ”اس وقت گلگت، بلتستان، کوئٹہ، چمن، ژوب، مری میں سردی ہے، دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے، صرف رات میں سردی کا احساس غالب رہتا ہے“

چیف میٹ کا کہنا تھا ”کراچی اور لاہور میں ان دنوں دھوپ کی تمازت میں اضافہ ہوا ہے، لیکن اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم ٹھنڈا رہا۔ بارش سے قبل دارالحکومت کے درجہ حرارت میں بھی تین ڈگری کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا“

سردار سرفراز نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ”شمالی علاقوں میں مغربی سسٹم کے نتیجے میں 25 سے 27 فروری کے درمیان بارشوں کا امکان موجود ہے اور 28 فروری سے یکم مارچ تک شمالی بلوچستان گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی پھر سے بارشیں ہو سکتی ہیں“

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دسمبر اور جنوری سرد ترین مہینے ہوتے ہیں اور فروری کا شمار بھی ٹھنڈے مہینوں میں ہوتا ہے، جبکہ رواں سال فروری میں بعض جگہوں پر درجہِ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہر گزرنے والے سال کے ساتھ گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا کیونکہ گلوبل وارمنگ کے اثر کے تحت پوری دنیا کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ 2019ع کا فروری بھی معمول سے زیادہ گرم رہا تھا، جب درجہِ حرارت .07 ڈگری اوسط سے زیادہ تھا، جبکہ 2020 کے فروری میں یہی اضافہ.22 ڈگری تھا، جو 2021 میں بڑھ کر .99 ڈگری ہو گیا تھا ”ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ 2022 کے فروری میں بھی اوسط درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا“

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا ”اس وقت پاکستان میں درجہِ حرارت تقریباً ایک ڈگری سیلسیس بڑھا ہے, جس کے نتیجے میں موسمی آفات کا سامنا ہے. اگر یہ اضافہ بڑھ کر 10.2 ڈگریز تک چلا جاتا ہے تو ملک میں ناقابل یقین موسمی آفات کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا“

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تقریباً دو سو ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے میں عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود رکھنے کا ہدف رکھا گیا ہے

موسم پر گہری نظر رکھنے والے ماہر جواد میمن کا کہنا ہے ”گذشتہ کئی سالوں کا ریکارڈ فروری کے دوسرے یا تیسری ہفتے میں موسم بہار کا آغاز نظر آتا ہے، لیکن اس سال غیر معمولی درجہ حرارت دیکھنے میں آیا ہے۔ خصوصاً مٹھی میں 16 فروری کو 40 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور اسی طرح 20 فروری کو 38 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ یوں فروری کو دوسرا گرم ترین مہینہ تصور کیا گیا”

ماہر موسمیات جواد میمن کے مطابق ”فروری میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کے مدنظر آنے والے مہینوں میں گرمی اپنے عروج پر ہو گی اور درجہ حرارت میں معمول سے زیادہ اضافے کا امکان ہے۔“

دوسری جانب جواد میمن نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر مون سون سیزن میں بھی کافی حد تک تبدیلی دیکھنے میں آ سکتی ہے جس کے نتیجے میں بارشیں معمول سے زیادہ ہو سکتی ہیں

ماہر ماحولیات مجتبیٰ بیگ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ فروری کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی طرف اشارہ کرتا ہے، جس کی وجہ سے موسمی بے یقینی ہے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سالانہ چار سو سے سوا چار سو ٹن کاربن خارج ہوتی ہے، جو دنیا کے دوسرے ملکوں سے بہت کم ہے

’لیکن دنیا کی کاربن کے اخراج کے اثرات پاکستان پر پڑ رہے ہیں اسی لیے پاکستان پہلے دس ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے‘

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان صنعتی طور پر بہت زیادہ ترقی یاقتہ ملک نہیں ہے اس لیے چار سو ٹن کاربن کا اخراج بھی زیادہ ہے، جس کی بڑی وجہ ملک میں ٹریفک کا دباؤ ہے

مجتبیٰ بیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمی اثرات بھگتنے والے ملکوں میں ساتویں نمبر پر ہے، جس کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر موسمی اثرات میں خود کو ڈھالنے کی ضرورت ہے، جن میں شمسی توانائی سے بجلی کی ضروریات پوری کرنا، الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ اور ماحول دوست متبادل ذرائع توانائی کو اپنانا شامل ہیں۔

Tags:

best of cidclimate of pakistan climatic zones of pakistanhistory the proof is out therehow to talk about the weatherhow to talk about the weather in englishmonsoon seasons in pakistannatural resources of the earthproof is out there season 2seasons of the yearthe climate of pakistanthe hottest place in pakistanthe proof is out therethe proof is out there clipsthe proof is out there full episodesthe proof is out there show
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

شیر دریا، پانی کے دیوتا اور زندہ پیر کی کتھا (حصہ اوّل)

Next

پاکستان کی پہلی ڈجیٹل مردم شماری کیسے کی جائے گی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme