Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

امریکی توشہ خانہ: جنرل فیض حمید نے امریکی جنرل کو کیا تحفہ دیا؟

By Akhtar Rasool
فروری 25, 2023 3 Min Read
0

توشہ خانہ پاکستان میں ہمیشہ ہی سے موضوع بحث رہا ہے ۔ حالیہ دنوں میں بھی توشہ خانے کے بارے میں خبریں گرم ہیں اور اس سلسلے میں عدالتوں میں کیس بھی چل رہے ہیں

ایسا ہی ایک توشہ خانہ امریکہ میں بھی ہے، جہاں امریکی صدر اور دوسرے اعلیٰ حکام کو دوسرے ملکوں کے رہنماؤں اور عہدے داروں کی جانب سے دیے جائے والے تحفے رکھے جاتے ہیں

امریکی فیڈرل رجسٹر کی ویب سائٹ پر جمعے کو ان تحفوں کی تفصیلات شائع کی گئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کس ملک نے 2021ع کے دوران امریکی حکام کو کون سے تحفے دیے اور ان کی مالیت کیا تھی

مزید برآں اس میں یہ بھی لکھا ہے کہ تحفہ کیوں وصول کیا گیا اور اگر نہ وصول کیا گیا تو کیا نقصان ہوتا۔ ان تحفوں کا ریکارڈ امریکہ میں چیف آف پروٹوکول کا دفتر رکھتا ہے اور انہیں عوامی طور پر شائع کیا جاتا ہے

اس فہرست کے مطابق حیرت انگیز طور پر امریکی صدر جو بائیڈن کو سب سے مہنگا تحفہ ایک ایسے ملک کے سربراہ کی اہلیہ نے دیا، جس کا شمار دنیا کے غریب ترین اور جنگ سے تباہ حال ملکوں میں ہوتا ہے

ریکارڈ کے مطابق افغانستان کی سابق خاتونِ اول اور سابق صدر اشرف غنی کی اہلیہ مسز رولا غنی نے اپنی امریکی ہم منصب ڈاکٹر جل بائیڈن کو 19 ہزار 200 ڈالر مالیت کا ریشمی قالین بطور تحفہ پیش کیا

البتہ یہ تحفہ جل بائیڈن نے خود نہیں رکھا بلکہ اسے نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن کو منتقل کر دیا گیا

بیگم نے تحفہ دیا تو اشرف غنی کیوں پیچھے رہتے، انہوں نے بائیڈن کو ایک اور ریشمی قالین بطور تحفہ عطا کیا، البتہ اس کی مالیت ذرا کم، یعنی نو ہزار 600 ڈالر تھی

رکارڈ کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کو 30 جولائی 2021 کو ایک قالین، ایک پشمینہ کا اسکارف اور ایک پیتل کا گلدان دیا، جن کی مالیت 715 ڈالر درج ہے۔ فیض حمید اس وقت پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ تھے

افغانستان ہی سے ایک اور دلچسپ تحفہ سابق آرمی ڈائریکٹر ریجنل ٹارگٹنگ ٹیم احمد شیخ سلطانی نے امریکی اسٹاف سارجنٹ کرسٹوفر گیونگ کو تین کلاشنکوفوں کی شکل میں دیا، جن کی مالیت 2230 ڈالر بنتی ہے

انڈین چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت نے 2021 ہی میں مارک ملی کو ایک مجسمہ، ایک شال، ایک ٹائی اور دوسرے تحفے دیے، جن کی مالیت 470 ڈالر ہے

ایک اور مہنگا تحفہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سابق صدر ٹرمپ کو دیا، جس کی مالیت 12 ہزار ڈالر تھی اور لیکر کی ڈیسک اور لکھنے کا سامان تھا

بیرونی تحائف اور ڈیکوریشنز ایکٹ 1966 کے مطابق امریکی حکام کو ملنے والے تحفے وہ رکھ سکتے ہیں، بشرطیکہ ان کی مالیت 415 ڈالر سے زیادہ نہ ہو

اس مالیت سے اوپر کے تحائف امریکی عوام کی ملکیت سمجھے جاتے ہیں اور انہیں خرید کر ہی اپنے پاس رکھا جا سکتا ہے۔ البتہ وہ تحفے جو بیرونی حکومت یا بیرونی حکام کی طرف سے نہ آئے ہوں، یعنی امریکی شہریوں کی طرف سے وصول ہوئے ہوں، انہیں صدر اپنے پاس رکھنے کا مجاز ہوتا ہے

امریکی صدر نے صرف ایک ہی تحفہ اپنے پاس رکھا، جو ملکہ برطانیہ الزبیتھ کی جانب سے اپنی فریم شدہ تصویر تھی، جس کی مالیت کا تخمینہ 2200 ڈالر لگایا گیا ہے۔ یہ فریم ڈسپلے پر رکھا گیا ہے

وائٹ ہاؤس میں بھی ایک ’گفٹ یونٹ‘ ہوتا ہے، جو ان تحائف کی دیکھ بھال اور انہیں متعلقہ اداروں تک پہنچانے کا بندوبست کرتا ہے۔

Tags:

general bajwaimran khan tosha khanaimran khan tosha khana caseimran khan tosha khana scandalimran khan toshakhana giftsimran khan toshakhana gifts newspm imran khan tosha khanaretired general amjad shoaibtoosha khana casetosha khana casetosha khana case against imran khantosha khana gift detailstosha khana gift to pmtosha khana gifts casetosha khana scandaltosha khana scandal against pm imran khantosha khann gifttoshakhana gifts
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ملیر ایکسپریس وے منصوبہ اہم ہے، اسے بغیر کسی مسئلے کے مکمل کیا جانا چاہیے۔ لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار

Next

دماغی امراض کے علاج کا آلہ، پاکستانی یونیورسٹی نے عالمی مقابلہ جیت لیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme