Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحت

دماغی امراض کے علاج کا آلہ، پاکستانی یونیورسٹی نے عالمی مقابلہ جیت لیا

By Akhtar Rasool
فروری 25, 2023 2 Min Read
0

پاکستان کے محقیقین نے امریکہ میں ہونے والے آٹھ سو یونیورسٹیوں کے مقابلہ ’برائے بہتر ٹیکنالوجی تخلیقات‘ میں کامیابی حاصل کی ہے

ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی ٹیکنالوجی مینیجرز کے زیر اہتمام واشنگٹن میں ہونے والے ’بہتر دنیا پراجیکٹ‘ مقابلے، جس میں دنیا بھر کی یونیورسٹیز نے چالیس ایسی تحقیقات پیش کیں، جن کی ٹیکنالوجی منتقلی نے دنیا پر مثبت اثرات چھوڑے

مقابلے میں پاکستان کی نسٹ (نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) یونیورسٹی کے طلبا نے ایک آلہ پیش کیا، جو تھرتھراتی موجوں کے ذریعے آٹزم اور دوسری دماغی بیماریوں کا محفوظ علاج کرتا ہے

ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی ٹیکنالوجی مینیجرز کی ویب سائٹ کے مطابق نسٹ کے اس پراجیکٹ نے گیارہ سو سے زائد ووٹوں سے یہ مقابلہ جیتا ہے

اس مقابلے میں ایسے آلات پیش کیے گیے، جن کی ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں تحقیق کے بعد تجارتی بنیادوں پر استعمال کی گئی ہو اور اس نے مثبت اثرات مرتب کیے ہوں

نسٹ یونیورسٹی کے تیارکردہ آلے جس کو ’ایکو‘ کا نام دیا گیا ہے، جس نے پہلے مقابلے کے تین بہترین آلات میں جگہ بنائی اور اس کے بعد اس کو مجموعی طور پر پراجیکٹ ونر کا اعزاز دے دیا گیا

ایکو پراجیکٹ کو نسٹ کے کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینیئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان اکرم کی نگرانی میں تیار کیا گیا ہے

نسٹ کے تحقیقاتی شعبے کر سربراہ ڈاکٹر رضوان ریاض نے اس بارے میں بتایا کہ امریکہ میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں صرف ان تحقیقاتی پراجیکٹس کو پیش کیا جاتا ہے، جن کی عملی شعبے میں کامیاب جانچ ہوئی ہو اور جو تجارتی بنیادوں پر اپنا لیے گیے ہوں اور پاکستانی یونیورسٹی کا یہ اہم تحقیقاتی مقابلہ جیتنا ایک مثالی واقعہ ہے

واضح رہے کہ ایکو آلہ اب پاکستانی مارکیٹ میں کم قیمت پر دستیاب ہے اور دماغی امراض کے علاج میں مفید ثابت ہو رہا ہے۔

Tags:

bodybuilding competitionbodybuilding competition dietbodybuilding competition prepclean green pakistancompetitive advantageenvironment of pakistanharvard universityhow to become a content creatorhow to become a full time content creatorhow to become a full-time creatorhow to become a full-time youtuberOxford UniversityPakistanpep talk pakistanstanford universitytotal quality managementwhat happens to human body after death
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکی توشہ خانہ: جنرل فیض حمید نے امریکی جنرل کو کیا تحفہ دیا؟

Next

بھارت: خاتون اور بچہ کرونا کے ڈر سے تین سال تک گھر میں بند رہے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme