Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پائلٹ کا انوکھا اقدام، مسافروں کو ناردرن لائٹس دکھانے کے لیے جہاز گھما دیا

By Akhtar Rasool
مارچ 1, 2023 2 Min Read
0

ایزی جیٹ ایئرلائن کے مسافر اس وقت خوشگوار حیرت کے جذبے سے سرشار ہو گئے جب پائلٹ نے ناردرن لائٹس کا محسور کن نظارہ کروانے کے لیے جہاز کو مکمل طور پر (360 کے زاویے) پر گھما دیا

یہ جہاز آئس لینڈ سے مانچسٹر جا رہا تھا، جب برطانیہ کا آسمان اس خوبصورت منظر سے بھر گیا

واضح رہے کہ ناردرن لائٹس، قدرت کا شاندار لائٹ شو ہے، جسے ’ارورا بوریلیس‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ نظارہ اس وقت ہوتا ہے، جب سورج کی سطح پر ہونے والے دھماکے (سولر فلیئرز) زمین کی فضا میں موجود گیسوں سے ٹکرا کر سرخ، سبز اور جامنی رنگ کے چمکتے ہوئے بینڈ بناتے ہیں

اس جہاز میں چیشائر سے تعلق رکھنے والے مسافر ایڈم گروز نے بتایا ”یہ ناقابلِ یقین نظارہ میرے چار راتوں والے سیاحتی دورے سے بڑھ کر محسور کن تھا، حالانکہ اس دورے کے دوران میری منگنی بھی ہوئی“

برطانیہ میں یہ دوسری رات تھی، جب اس ملک کے شہریوں نے ناردرن لائٹس کا نظارہ کیا

گروز کہتے ہیں ”جب ہماری فلائٹ نے ریکجاوک سے اڑان بھری، میں اور میری منگیتر جیسمین ماپ جہاز کے دائیں جانب بیٹھے تھے۔ اگر پائلٹ اتنے مہربان نہ ہوتے تو شاید ہم کبھی بھی روشنیوں کا یہ نظارہ نہیں دیکھ پاتے“

اس جوڑے نے حقیقتاً آئس لینڈ کا اپنا پورا دورہ ایسے مناظر کی تلاش میں گزارا تھا

گروز کہتے ہیں ”ہمیں امید تھی کہ ہم آئس لینڈ میں اس نظارے سے لطف اندوز ہو سکیں گے، لیکن ہمیں موقع ہی نہیں ملا“

وہ بتاتے ہیں ”ہمارے جہاز نے اڑان بھری جس کے آدھے راستے پر پائلٹ نے تمام لائٹس بند کر دیں اور بائیں کھڑکی سے باہر کا منظر دیکھا جا سکتا تھا۔ لیکن ہم دائیں طرف بیٹھے ہوئے تھے مگر چند منٹوں کے بعد پائلٹ واپس گیا اور 360 کے زاویے پر جہاز کو گھمایا تاکہ سب مسافر اس محسور کن نظارے کو دیکھ سکیں“

شمالی سویڈن کا ’بلیو ہول‘ جو قطب شمالی کی روشنیوں کے نظارے کے لیے دنیا کا بہترین مقام ہے

گروز کا کہنا ہے کہ یہ منظر ہمارے دورے کا سب سے بہترین تجربہ تھا۔ ان کی محبوبہ نے آئس لینڈ کے جنوبی ساحل میں ایک خوبصورت مقام پر گروز سے شادی کی حامی بھر لی تھی

ان کی منگیتر ماپ کہتی ہیں ”ناردن لائٹس دیکھنے کی امید میں ہم نے کئی دنوں تک گاڑی میں مختلف مقامات کی خاک چھانی مگر ہمیں کامیابی نہ ملی اور آخرکار جہاز میں سے یہ شاندار نظارہ دیکھنے کو ملنا۔۔۔ یہ ہمارے بہت ہی خاص سفر کا بہترین اختتام تھا“

ایزی جیٹ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے ’ہمیں خوشی ہے کہ کپتان کنٹرول طریقے سے جہاز گھمانے میں کامیاب رہا تاکہ مسافروں کو قدرت کے عظیم ترین مقامات میں سے ایک پر شاندار منظر دیکھنے کو مل سکے۔‘

انہوں نے کہا ”ہمارا عملہ ہمیشہ اپنے مسافروں کے لیے بڑھ چڑھ کر خدمات فراہم کرنا چاہتا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم ان کے ساتھ یہ خاص منظر شیئر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں“

Tags:

all the right movesfacts about the planethistory the proof is out theresome of the most difficult plane landingsterrorists hijacked an airplane but there is a vampire around the passengersthe proof is out therethe proof is out there clipsthe proof is out there episodesthe proof is out there full episodesthe proof is out there scenesthe proof is out there showufos seen by plane passengersvampire on the planewatch the proof is out there
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وہ غذائیں، جو ذہنی دباؤ کو بڑھانے کی وجہ بنتی ہیں

Next

ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے جاسوسی اور برین واشنگ کا الزام، امریکہ کینیڈا میں پابندی۔۔ معاملہ کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme